اسلام آباد:

حکومت نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024ء منظور کرانے کی کوشش کی، تاہم اپوزیشن کے کورم کی نشاندہی کی وجہ سے کوشش ناکام ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومت کی طرف سے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024منظور کرانے کی کوشش کی گئی، تو اس موقع پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی ۔

دورانِ اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی گنتی میں تحریک تو منظور ہوگئی ، تاہم اپوزیشن کی جانب سے بروقت نشاندہی پر کورم کی رکاوٹ سامنے آ گئی اور انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024پر اپوزیشن نے تحریک کی منظوری کے لیے گنتی چیلنج کردی ۔

اس وقت حکومتی اتحاد کے 67ارکان ایوان میں موجود تھے  جب کہ اپوزیشن کے 32ارکان موجود تھے۔ اپوزیشن نے تحریک منظوری کا بدلہ کورم کی نشاندہی  کرکے پورا کرلیا۔

بعد ازاں ایوان میں گنتی  کی گئی تو کورم پورا نہیں نکلا، جس پر اجلاس میں وقفہ کیا گیا، تاہم حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، جس پر قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انکم ٹیکس ترمیمی بل کورم کی

پڑھیں:

27 ویں آئینی ترمیم،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کا فیصلہ

 

اسلام آباد: (نیوزڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔

اپوزیشن اتحاد کے ارکان صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کی اراکین سینیٹ، قو می و پنجاب اسمبلی کو مظاہرہ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، اپوزیشن اتحاد 27 ویں آئینی ترمیم اور بانی پی ٹی آئی کیسز نہ لگانے پر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں، شہریوں پر حملے کی کوشش ناکام، فتن الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک
  • تحریک لبیک پاکستان کے عہدیداروں کے 23 ارب 40کروڑکے اثاثے منجمد
  • اپوزیشن اتحاد کا 27 ویں ترمیم کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
  • اپوزیشن اتحاد کا آج سے آئین کی بحالی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی
  • حکومت کو گرانا ہے ورنہ پاکستان ڈوب جائیگا،اپوزیشن اتحاد
  • سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے غزہ پلان کی قراردار بھاری اکثریت سے منظور کر لی
  • 27 ویں آئینی ترمیم،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کا فیصلہ
  • آرٹیکل عمران خان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش
  • خودکش بمبار نے کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی، تحقیقات میں انکشاف