اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ہم جیت پر غرور نہیں بلکہ فخر کرتے ہیں، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام لوگ اکٹھے ہوئے۔  شہریار آفریدی نے کہا کہ اےپی سی بلانی چاہیے،بانی پی ٹی آئی اوراخترمینگل کوبھی لاناچاہیے، ہم کسی قسم کی فیور نہیں چاہتے،ہم نے ایک ساتھ ملکر بیٹھنا ہے۔

سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہناتھا کہ  بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کوپاکستانی میڈیا نےذمہ داری سے جواب دیا، دنیا تسلیم کررہی تھی اصل خبریں پاکستانی میڈیا دے رہاہے، مودی نے کہاتھا رافیل ہوتا تو ایسی کی تیسی کردیتے، اس بار چڑیوں کی طرح رافیل گررہے تھے، ہم نے بھارت کی جس چوکی اور مورچے پر چاہا میزائل گرایا۔مصدق ملک کا کہناتھا کہ  ہمیں مشرق وسطیٰ کے ممالک سے بہت سپورٹ ملی، ہمیں سعودی عرب،یو اے ای،قطر اور ترکیہ سے زبردست سپورٹ ملی، کوئی پانی پر حملہ کرتا ہے تو معاشرے پر حملہ کرتا ہے، اعتماد آگیا ہے اب اپنی ترقی کے راستے ڈھونڈنے ہیں۔

یہ 99فیصد طے ہے کہ بھارت اپنے دو رافیل کھو چکا ہے، سیکیورٹی سٹڈی کی پروفیسر کرسٹین فیئر

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مصدق ملک

پڑھیں:

بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے پانچ ایف 16 اور ایک جے ایف 17 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ

معرکہ حق میں پاکستان سے بدترین شکست پانے والا بھارت اب بھی حواس باختہ ہے، بھارتی ایئر چیف نے پاکستان کے 5 ایف 16 اور ایک جے ایف 17 مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق بھارتی ایئرچیف نے پاکستان کے وہ طیارے بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا جو بھارت کے خلاف آپریشن میں اُڑے بھی نہیں۔

دوران پریس بریفنگ بھارت کو نقصان پہنچنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ایئر چیف کو چپ لگ گئی اور کہا کہ اس سوال کے جواب میں کچھ نہیں بولوں گا، بھارتی طیارے گرے ہیں تو تصاویر دکھائی جائیں۔

واضح رہے کہ بھارتی طیاروں رافیل اور مگ 29 کے ملبوں کی تصاویر ساری دنیا میں وائرل ہوچکی ہیں پھر بھی مودی سرکاری حقیقت تسلیم کرنے سے انکار کرتی رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، ہمیں کوئی فکر نہیں، ہر وقت جواب دینے کیلیے تیار رہتے ہیں: سیکیورٹی ذرائع
  • بھارتی سیکیورٹی اداروں کے جارحانہ بیانات پر آئی ایس پی آر کا رد عمل آ گیا
  • بھارتی وزیر دفاع کی سرکریک پر پاکستان کو دھمکی
  • بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے پانچ ایف 16 اور ایک جے ایف 17 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
  • متنازعہ سر کریک پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی
  • امریکا کا یوکرین کو میزائل حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرنے کا فیصلہ
  • بھارت نے کھیل کی ساکھ متاثر اور گودی میڈیا نے لوگوں کو بیوقوف بنایا: محسن نقوی
  • فلسطینی مجاہدین کا غزہ سے مقبوضہ شہر اشدود پر میزائل حملہ
  • بھارتی میڈیا جھوٹا، معافی مانگی نہ مانگوں گا، محسن نقوی: کوئی گارنٹی نہیں خواتین کھلاڑی ہاتھ ملائیں، سیکرٹری بھارتی بورڈ
  • بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی