گوگل کی اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اب تک کی سب سے بڑی مفت اپ گریڈ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
گوگل اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں برسوں کی سب سے بڑی مفت اپ گریڈ کرنے جا رہا ہے جس میں ایک نیا ڈیزائن اور فون کو حسب ضرورت بنانے کے نئے طریقے شامل ہیں۔ اس اپ گریڈ میں “Material 3 Expressive” نامی ایک نیا فیچر متعارف کرایا جائے گا جو صارفین کو اپنے آلات کی شکل و صورت کو بالکل نئے انداز میں تبدیل کرنے کی اجازت دے گا، جس سے ان کا فون منفرد نظر آئے گا۔
دی مرر کے مطابق نئے اینڈرائیڈ ورژن کے انسٹال ہونے کے بعد صارفین اپنی ہوم سکرین کو ڈیکوریٹ کرسکیں گے، ظاہری شکل میں تبدیلی کر سکیں گے اور سیٹنگز میں جا کر اپنے فون کو اپنی پسند کے مطابق بنا سکیں گے۔ اس میں اپ ڈیٹ شدہ ڈائنامک کلر تھیمز، ریسپانسیو کمپوننٹس اور نمایاں ٹائپوگرافی بھی شامل ہیں، جس کا مطلب ہے کہ صارفین اپنے فون کو اپنے انداز اور ترجیحات کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔
نئے اپ ڈیٹ میں بہتر اینیمیشنز بھی شامل کی جا رہی ہیں، جس سے ہر چیز زیادہ قدرتی اور لچکدار نظر آئے گی۔ مثال کے طور پر جب کوئی نوٹیفکیشن ہٹایا جائے گا تو سکرین پر موجود دیگر پیغامات ہلکے سے رد عمل ظاہر کریں گے۔ چیزوں کو مزید انٹرایکٹو بنانے کے لیے نئی ہیپٹکس بھی شامل کی گئی ہیں۔
اس اپ گریڈ میں کوئیک سیٹنگز میں بھی اپ ڈیٹ شامل ہے، جس سے صارفین اپنی پسندیدہ ایکشنز جیسے کہ فلیش لائٹ اور ڈو ناٹ ڈسٹرب کو مزید آسانی سے استعمال کر سکیں گے۔ ایک بالکل نیا لائیو اپ ڈیٹس فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جو صارفین کو منتخب ایپس سے پیشرفت کی اطلاعات کو آسانی سے ٹریک کرنے میں مدد کرے گا۔ مثال کے طور پر اوبر ایٹس کا آرڈر دینے کے بعد ڈیلیوری کی پیشرفت کو ٹریک کرنے کے لیے ایک نظر میں نظر آنے والی لائیو اپ ڈیٹ دکھائی دے گی۔
اس اپ گریڈ کے جاری ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے لیکن توقع ہے کہ اس سال کے آخر میں مزید خبریں سامنے آئیں گی۔ امکان ہے کہ پکسل فونز ان تبدیلیوں کو دیکھنے والے پہلے فون ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
یوم آزادی؛ گیس کا نیا شیڈول جاری
ویب ڈیسک: سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر کراچی سمیت دیگر شہروں کے صارفین کی سہولت کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق روزانہ رات کے اوقات میں ہونے والی گیس کی لوڈ مینیجمنٹ کو آج رات یعنی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو مؤخر کیا جائے گا۔
صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے تک دستیاب رہے گی۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
واضح رہے کہ عام دنوں میں ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کی سپلائی روزانہ رات 10 بجے روک دی جاتی ہے، اگلی صبح 6 بجے گیس بحال کی جاتی ہے۔
Ansa Awais Content Writer