باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )آذربائیجان انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین اور صحافی احمد شاہدوف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آذربائیجان کے سیاحتی بائیکاٹ کی دھمکیاں ملنے کے باوجود بھی آذربائیجان مضبوطی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق احمد شاہدوف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بھارت کی جانب سے سیاحتی بائیکاٹ کی دھمکیاں موصول ہونے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ آذربائیجان کو پابندیوں اور سفری بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں تاریخ اچھی طرح پڑھنی چاہئے! یہ قوم دباو¿ کے سامنے کب ج±ھکی ہے؟
ا±نہوں نے لکھا کہ ہم اپنے برادر ملک پاکستان کے منصفانہ مقصد میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور کوئی بھی سیاسی خطرہ اس موقف کو تبدیل نہیں کر سکتا! 
آذربائیجانی صحافی نے لکھا کہ بھارتی سیاحتی کمپنیاں بائیکاٹ اور معاشی دباو¿ کا مطالبہ کر سکتی ہیں لیکن باکو نے پہلے ہی بہت واضح جواب دے دیا ہے کہ ہم اپنے منصفانہ موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے!

مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ، قطر کا 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

رجب طیب اردوان کا پاکستانی قوم کے ساتھ حمایت کا واضح اعلان

ترکیہ کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ہمیں خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا واضح اعلان کردیا۔ ترکیہ کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ہمیں خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ جانے والے تناؤ کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں، اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، ان سے اہم گفتگو ہوئی۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ موقف پر ایک بار پھر مبارک پیش کرتا ہوں، مشورہ ہے دونوں ممالک اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں۔ رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے کے حل کو آسان بنائیں، ترکیہ ان شاء اللہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ ، یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا
  • بھارت کی سفارتی ناکامی، آپریشن سندور میں کسی ملک کی حمایت نہ ملی
  • ہمارا بائیکاٹ کرنے والے سن لیں! پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، تھنک ٹینک آذر بائیجان
  • بھارت کو آپریشن سندور کے دوران اسے کسی ملک کی حمایت نہ ملی، انڈین ایکسپریس
  • بھارت کی سفارتی ناکامی: آپریشن سندور کے دوران اسے کسی ملک کی حمایت نہ ملی، انڈین ایکسپریس
  • پاکستان کی حمایت پر انڈیا میں ترکی اور آزربائیجان کے بائیکاٹ کی مہم
  • رجب طیب اردوان کا پاکستانی قوم کے ساتھ حمایت کا واضح اعلان
  • جنگ کی مخالفت پر نامور مسلم صحافی کو دھمکیاں، ہندو انتہاپسندوں کی فحش مہم
  • پاکستانیوں کو دھمکیاں دینے والے بھارتی صحافی کو حامد میر نے کھری کھری سنادیں