سیز فائر ہو چکا اور رہے گا،بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا: نائب وزیرِ اعظم
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیز فائر ہو چکا اور رہے گا،بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا۔
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں طرف یہ واضح ہے کہ سیز فائر ہو چکا ہے اور یہ رہے گا۔دونوں ملکوں میں افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا، افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا۔طے ہوا تھا کہ دونوں ملکوں کی نیوٹرل مقام پر ملاقات ہو گی، یہ طے ہونا ہے کہ وہ نیوٹرل مقام کون سا ہو گا، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی اگلی گفتگو 18 مئی کو ہو گی۔
پاکستان کی حمایت کیوں کی ۔۔؟ بھارت نے ترک ایوی ایشن کمپنی کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے سے یک طرفہ طور پر کوئی نہیں نکل سکتا، جنگ بھارت نے شروع کی تھی ہم نے نہیں، ہم نے بھارت کے صرف پے لوڈ گرانے والے طیاروں کو نشانہ بنایا۔ امریکا نے بھی کنفرم کیا کہ پاکستان کا کوئی ایف 16 نہ بھارت گیا اور نہ گرا ہے، ہمارا صبر تب ختم ہوا جب 9 مئی کو بھارت نے نور خان ایئر بیس اور دیگر مقامات پر حملہ کیا۔ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ جب حملہ کریں گے تو چھپائیں گے نہیں، 10 مئی کو صبح سوا 8 بجے مارکو روبیو کا فون آیا کہ بھارت جنگ بندی پر تیار ہے۔
اپنے گھر کو مزید ٹھیک کرنا ہے، جب ہم گھر سے مضبوط ہوں گے تو کوئی ہمیں چیلنج نہیں کر سکےگا، شہریار آفریدی
نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ میں نے مارکو روبیو کو کہا کہ ہم نے جنگ شروع نہیں کی، مارکو روبیو نے کہا کہ میں دوبارہ جے شنکر سے بات کرتا ہوں، سعودی وزیرِ خارجہ نے بھی کہا کہ اگر آپ کنفرم کرتے ہیں تو میں بھی جے شنکر سے بات کرتا ہوں۔طے ہوا کہ 12 بجے ڈی جی ایم اوز کی ہاٹ لائن کو فعال کیا جائے گا، اطلاع آئی کہ ہاٹ لائن میں ان کی طرف شاید کوئی فنی خرابی ہے، 3 سے 4 بجے کے دوران بات ہوئی جس کے بعد سیز فائر ہوا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔