اماراتی آرٹیفیشل انٹلیجنس اینڈ ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کونسل (AIATC) کے چیئرمین شیخ تحنون بن زاید النہیان نے اس شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، یہ معاہدہ نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پورے خطے کے لیے اہم ہے، متحدہ عرب امارات جدیدیت کا عالمی مرکز بن رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ابوظبی میں متحدہ عرب امارات اور امریکا نے 5 گیگاواٹ صلاحیت کے آرٹیفیشل انٹلیجنس (AI) کیمپس کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ "امریکا- امارات آرٹیفیشل انٹلیجنس ایکسیلیریشن پارٹنرشپ" کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ کے آخری مرحلے میں متحدہ عرب امارات میں آرٹیفیشل انٹلیجنس سینٹر کی شراکت داری کا آغاز ہوا۔ ابوظبی کے شاہی محل قصر الوطن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی موجودگی میں آرٹیفیشل انٹلیجنس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا گیا، جس کے لیے امریکا اور اماراتی حکام مسلسل کئی سالوں سے کوششیں کر رہے تھے۔ 5 گیگاواٹ بجلی کی گنجائش ایک بہت بڑی مقدار ہے، جس سے کیمپس کی وسعت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔

اس سینٹر میں جدید ترین کمپیوٹرز اور سرورز شامل ہوں گے، جو آرٹیفیشل انٹلیجنس کے پیچیدہ کاموں کے لیے استعمال ہوں گے، سینٹر میں انتہائی بڑے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جاسکے گا۔ ابوظبی کا آرٹیفیشل انٹلیجنس کیمپس نیوکلئیر، شمسی اور گیس توانائی کے ذرائع سے بجلی حاصل کرے گا، تاکہ کاربن کے اخراج کو کم سے کم رکھا جا سکے، اس کا مقصد نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کی ترقی ہے بلکہ ماحول دوست طریقوں سے توانائی کا استعمال بھی ہے۔ امریکی سیکرٹری تجارت ہاورڈ ڈبلیو لوٹنک نے کہا کہ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں تاریخی شراکت داری کا آغاز ہے۔ یہ اعلیٰ درجے کے سیمی کنڈکٹرز اور ڈیٹا سینٹرز میں بڑی سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کمپنیاں متحدہ عرب امارات میں ڈیٹا سینٹرز کو آپریٹ کریں گی۔ اماراتی آرٹیفیشل انٹلیجنس اینڈ ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کونسل (AIATC) کے چیئرمین شیخ تحنون بن زاید النہیان نے اس شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، یہ معاہدہ نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پورے خطے کے لیے اہم ہے، متحدہ عرب امارات جدیدیت کا عالمی مرکز بن رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اماراتی کمپنی جی 42، امریکی آرٹیفیشل انٹلیجنس شراکت داروں کے ساتھ کام کرے گی۔ یہ شراکت داری خطے میں آرٹیفیشل انٹلیجنس انفراسٹرکچر کو مضبوط کرے گی اور مشرق وسطیٰ کو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک نئے دور میں داخل کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات شراکت داری کا آغاز کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم کا یو اے ای صدر سے رابطہ، کشیدگی کم کروانے میں کردار ادا کرنے پر اظہار تشکر

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خطے میں کشیدگی کم کروانے کیلیے کردار ادا کرنے پر متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان  کے درمیان  ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

 وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ بحران کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ  اعظم نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے اور اسی جذبے کے تحت بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے افہام و تفہیم  کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا لیکن  ساتھ ہی  پاکستان  کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو کبھی چیلنج نہیں ہونے دے گا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گرمجوش، قریبی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون خاص طور پر معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید بہتری آئی ہے۔

انہوں نے  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امارات علاقائی امن پر امریکا کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے، شیخ محمد بن زید النہیان
  • متحدہ عرب امارات کے صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ابوظبی آمد پر شاندار استقبال کیا
  • امریکا اور حوثیوں کے درمیان جنگ بندی، اہم پیش رفت ہے: پاکستان
  • سندھ حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسپتال کے قیام کے لئے ایم او یو پر دستخط
  • وزیراعظم کا یو اے ای صدر سے رابطہ، کشیدگی کم کروانے میں کردار ادا کرنے پر اظہار تشکر
  • قطر اور امریکا کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط
  • یو اے ای کاویزا ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی
  • سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط
  • امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط