عوام بانی سے ناانصافی کرنے والے کے گھر میں گھسیں گے، شاندانہ گلزار
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجا کہتے ہیں ہم عدالتوں میں دروازہ کھٹکھٹانے آتے ہیں۔
شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہم دروازہ کھٹکھٹانے والوں میں سے نہیں، دروازہ توڑنے والوں میں سے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ناانصافی کرے گا، عوام ان کے گھروں میں گھسے گی۔
شاندانہ گلزار نے وزیراعظم شہباز شریف پر بھی تنقید کی، اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانے پر رکھ لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاندانہ گلزار
پڑھیں:
سیپکو نے کم آمدنی والے عوام کی زندگی اجیرن کردی،خالد کاکیزئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو نے سفید پوش و کم آمدنی والے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد خالد کاکیزئی، کنوینر سیپکو کمیٹی عبدالعزیز شیوانی اور دیگر اراکین نے سیپکو کی جانب سے 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ڈیڈکشن چارجز عائد کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث بیشتر صارفین، بشمول رہائشی و تجارتی صارفین، نے اپنے برقی آلات بند کر دیے یا بیچ دیے ہیں تاکہ بجلی کا استعمال کم کر کے اخراجات پر قابو پایا جائے۔ اس کے نتیجے میں وہ پروٹیکٹڈ کیٹیگری‘ میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس کے باوجود سیپکو کی جانب سے ایسے صارفین پر ڈیڈکشن چارجز عائد کرنا سراسر غیر منصفانہ اور ناانصافی پر مبنی اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائن لاسز کی آڑ میں سیپکو کی جانب سے شدید گرمی میں رہائشی، تجارتی اور صنعتی علاقوں بالخصوص سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ سکھر ، سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن سکھر میں کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے سفید پوش ، دہاڑی دار و کم آمدنی والے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، جبکہ کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا مطالبہ ہے کہ ڈیڈکشن چارجز کو فی الفور ختم کر کے آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے، بجلی چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر کے صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔