اسرائیل کی غزہ کے میڈیکل کلینک پر بمباری ، مریضوں کے چیتھڑے اڑگئے ، 143شہید
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں میڈیکل کلینک پر بمباری کرکے مریضوں کے چیتھڑے اڑادیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 143 فلسطینی شہید کردیے گئے۔
جبالیہ میں میڈیکل کلینک پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں میڈیکل کلینک میں موجود مریضوں کے چیتھڑے اڑ گئے جب کہ شہدا میں 13 بچے شامل تھے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی آباد کار کی ہلاکت کے بعد انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے مغربی کنارے کا پورا قصبہ گرانے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات سے شدید حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر بھی میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، حوثیوں نے اسرائیل کا ایک میزائل مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم کیساتھ دیرینہ تعلقات سے مکر گئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 24 گھنٹوں میں 120 فلسطینی شہید
غزہ : اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 120 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب، ایک امریکی حمایت یافتہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک غزہ میں امداد کی تقسیم کا آغاز کرے گی۔
اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کے لیے تمام امداد بند کر رکھی ہے، جسے وہ حماس پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی قرار دیتا ہے۔ لیکن حماس نے امداد کی بحالی کو مذاکرات کے لیے “کم از کم شرط” قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر شدید تنقید کی ہے۔
حماس نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو “وحشیانہ جارحیت” پر جواب دہ بنائے۔
Post Views: 4