یوم نکبہ پر فلسطین فاؤنڈیشن کا احتجاجی مظاہرہ، فلسطینیوں کے حق کی واپسی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
احتجاج سے خطاب میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر اسرائیلی ڈرون ہندوستان کے ذریعہ پاکستان میں حملہ آور ہو سکتے ہیں تو ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطینیوں کی ہر ممکنہ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کے ساتھ مسلح مدد بھی کی جائے تو کہ پاکستان کی نظریاتی دشمن ریاست غاصب اسرائیل کو نابود کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر یوم نکبہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناجائز قیام کے 77 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔ مظاہرے کی قیادت ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت سمیت اسرائیل ایک ناجائز ریاست کے نعرے درج تھے جبکہ فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت کے لئے مظاہرین نے ہاتھوں میں چابیوں کے علامتی نشان بھی اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، علامہ قاضی احمد نورانی، احمد ندیم اعوان، علامہ باقر زیدی، علامہ مرتضی رحمانی، اسرار عباسی، یونس بونیری،سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، علامہ جعفر سبحانی، پاسٹر امانوئیل، علامہ امین انصاری، مولانا محمد قاسم اور دیگر نے خطاب کیا۔
احتجاجی مطاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج غزہ میں فلسطینیوں پر روزانہ ایک نکبہ گرایا جا رہا ہے، پوری دنیا کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ کے سعودی عرب سمیت قطر اور امارات کے دورہ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں بلکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کئے جائیں اور فلسطینیوں کی مدد کی جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے بہترین مہارت کے ساتھ امریکی و اسرائیلی پٹھو ہندوستان کو زبردست اور منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر اسرائیلی ڈرون ہندوستان کے ذریعہ پاکستان میں حملہ آور ہو سکتے ہیں تو ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطینیوں کی ہر ممکنہ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کے ساتھ مسلح مدد بھی کی جائے تو کہ پاکستان کی نظریاتی دشمن ریاست غاصب اسرائیل کو نابود کیا جائے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کی توہین کرے اور پاکستان سے غاصب اسرائیل جا کر پاکستان اور فلسطین کے خلاف بیان بازی کرے۔ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے اسرائیل جانے والے شہریوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ ملی یکجہتی کونسل سندھ نے 7 مئی سے 16 مئی تک عشرہ نکبہ منانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں فلسطین کے حق میں مختلف پروگرام جاری ہیں۔ 16 مئی کو یوم سیاہ منانے کی اپیل کی گئی ہے اور امریکہ اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرے میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین میں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ثقلین اسحاق، عبد العظیم، علامہ بدر الحسنین، علامہ عقیل انجم، ناصر رضوان ایڈوکیٹ ، علامہ شوکت مغل، علامہ عبد الغفار، علامہ عبد الوحید یونس، علامہ حیات عباس، علامہ ملک عباس، علامہ سجاد حیدر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مطالبہ کیا کہ کہ پاکستان اسرائیل کو اور فلسطین کی جائے کے ساتھ
پڑھیں:
متحدہ علماء محاذ کے تحت یکجہتی فلسطین و دفاع پاکستان سیمینار
اسلام ٹائمز: اپنے خطاب میں ممتاز شخصیات نے کہا کہ حماس، حزب اللہ، تحریک جہاد اسلامی و دیگر مقاومتی مجاہدین کی عظیم جدوجہد و قربانیاں کامیاب ہوگئیں، اسرائیل و اس کا سہولت کار امریکہ غزہ فلسطین کی جنگ ہار چکا ہے، اسرائیل کو بطور ریاست کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کی زیر صدارت نیو سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں یکجہتی فلسطین و دفاع پاکستان سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء، اقلیتی رہنماؤں، وکلاء، دانشور و ممتاز شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے 15 مئی کو اسرائیلی ریاست کے قیام، فلسطین پر جبری تسلط انسانیت سوز وحشیانہ مظالم کیخلاف یوم نکبہ جوش و جذبہ و ایمانی غیرت کے ساتھ منائے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ محاذ میں شامل علماء مشائخ و کارکنان یوم نکبہ کے حوالے سے کراچی پریس کلب پر مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیوں میں بھرپور شرکت اور قائدین خطاب کریں گے۔
سیمینار سے علامہ محمد حسین مسعودی، مولانا سلیم اللہ خان ترک، ڈاکٹر صابر ابومریم، علامہ محمد صادق جعفری،مسلم پرویز، علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، علامہ خواجہ احمد الرحمن یار خان، علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، پاسٹر عمانوئیل، ہندو مذہبی اسکالر ایجوکیشنسٹ منوج چوہان، مولانا منظرالحق تھانوی، مولانا مفتی محمد داؤد، قانونی مشیر ناصر احمد ایڈووکیٹ، استاذ القرأ مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ محمد حسن شریفی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی سلفی، صاحبزادہ مولانا حافظ عبدالمجید، یعقوب احمد شیخ، علامہ سید علی امام فاطمی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک و دیگر نے خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial