ممبئی(شوبز ڈیسک)  کنگنا رناوت کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہدایت پر پوسٹ حذف کرکے معذرت کرلی۔

بی جے پی کی رکنِ پارلیمنٹ اور معروف بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ایک نئے تنازعے کی زد میں آ گئیں۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کا موازنہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیا، جسے بعد میں پارٹی قیادت کی ہدایت پر حذف کرنا پڑا۔

کنگنا نے پوسٹ میں کہا تھا کہ نریندر مودی کی عالمی مقبولیت سے ٹرمپ حسد کرتے ہیں اور انہوں نے مودی کو تمام الفا میلز کا باپ قرار دیا تھا۔

اس بیان پر بی جے پی کے حلقوں میں فوری ردعمل آیا اور متعدد رہنماؤں نے پارٹی صدر جے پی نڈا سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، جے پی نڈا کی ہدایت پر کنگنا کو ناصرف اپنی پوسٹ حذف کرنا پڑی بلکہ باقاعدہ معافی بھی مانگنی پڑی۔

انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جے پی نڈا جی نے مجھے کال کر کے وہ ٹوئٹ ہٹانے کا کہا جو میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر کی تھی، جس میں انہوں نے ایپل کے سی ای او ٹم کُک سے کہا کہ بھارت میں مینوفیکچرنگ بند کریں۔

کنگنا کا کہنا ہے کہ میں اپنی ذاتی رائے پر معذرت خواہ ہوں اور ان کی ہدایت پر فوری طور پر پوسٹ حذف کر دی ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی ہدایت پر ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے

پڑھیں:

پاکستان پوسٹ کا 78 ویں جشن آزادی پر بڑا اقدام

اسلام آباد:

پاکستان پوسٹ نے جشن آزادی کے موقع پر 30 روپے کا نیا ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا۔

پاکستان پوسٹ نے کل جشن آزادی پرپاکستان پوسٹ کے تمام جی پی اوز میں پرچم کشائی کی تقریبات کا بھی اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر کے جی پی اوز کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے سیمی کنڈیکٹرز پر بھاری ٹیرف عدائد کرنے کا اعلان کردیا
  • پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دیئے جانے کی حمایت
  • کنگنا رناوت نے ڈیٹنگ ایپ صارفین کو ’ معاشرے کا  گٹر‘  کیوں قرار دیا ؟
  • ٹرمپ مچل گئے، ناروے سے نوبیل انعام کا تقاضا کر دیا
  • 2024 میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0 کے تحت تین سال میں 33 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دیں گے،وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ
  • یوکرین کو زمین سے متعلق کسی بھی امن معاہدے میں شامل ہونا چاہیے،صدرٹرمپ
  • پاکستان پوسٹ کا 78 ویں جشن آزادی پر بڑا اقدام
  • پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر کے بیان  پر قومی اسمبلی میں بحث
  • پاک بھارت تنازع میں ٹرمپ کی ثالثی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق