اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی اور تابکار مواد کے بار بار چوری ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جوہری ہتھیاروں پر بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور بھارتی عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، راج ناتھ سنگھ کی باتوں سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ذمہ داریوں سے لاعلمی ظاہر ہوتی ہے، بھارت کو روکنے کیلئے پاکستان کی روایتی صلاحیتیں ہی کافی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی برادری کو بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اورغیر قانونی سمگلنگ پر تشویش ہونی چاہیے، 2024 ء میں بھارت کے بھابھا ایٹمی ریسرچ سنٹر سے تابکاری آلہ چوری ہونے کی اطلاعات ہیں، بھارت کے شہردہرہ دون میں پانچ افراد کے قبضے سے ایٹمی مواد برآمد ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس بھارت میں 100 ملین ڈالر مالیت کا تابکار مواد کیلیفورنیم برآمد ہوا، 2021ء  میں بھی بھارت میں تابکار مواد کی چوری کے تین واقعات رپورٹ ہوئے، تابکار مواد کی چوری کے واقعات بھارت میں ایٹمی مواد کے کالے بازار کی نشاندہی کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ بار بارچوری ہونے کے واقعات نئی دہلی کی طرف سیحفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان ہیں، پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات پر زور دیتا ہے اور بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بھارت میں ایٹمی تابکار مواد مواد کی

پڑھیں:

بھارت کا غرور 10 مئی کو غرق ہوگیا، وزیراعظم

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔

نوجوانوں کے عالمی دن پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج کے دن ایک نیا پاکستان معرض وجود میں آیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کو افواج پاکستان نے دشمن پر کاری ضرب لگائی، چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا، پاک فضائیہ نے چار رافیل سمیت بھارت کے چھ طیارے گرائے، بھارت کا غرور دس مئی کو غرق ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان محنت کریں، ہم محنت سے پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت دفاع کی ضمانت ہے،خواجہ آصف
  • ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال، موڈیز نے کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی
  • مودی کا اشتعال اور خوف بے نقاب: ایٹمی میں بلیک میلنگ میں نہ آنے کی گیدڑ بھبکی
  • خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار، آزادی و خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: فیلڈ مارشل
  • بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو آتش بازی ہی کافی ہے: گورنر سندھ  
  • فیلڈ مارشل کے کامیاب امریکی دورے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قراراداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی
  • بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے، شہباز شریف
  • بھارت کا غرور 10 مئی کو غرق ہوگیا، وزیراعظم
  • پاکستان سب کا ہے، اور ہم سب مل کر اس کو سنواریں گے، ہماری خدمت کا سفر رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہے ،انعام الرحمن کمبوہ کا یومِ اقلیت کے موقع پر جشنِ آزادی تقریب سے خطاب