حال ہی میں امریکا کی پرڈیو یونیورسٹی کے انجینئرنگ طلباء نے ایک روبوٹ تیار کیا ہے جس نے صرف 0.103 سیکنڈ میں روبک کیوب حل کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

یہ رفتار انسانی آنکھ کی جھپک سے بھی تیز ہے جو عام طور پر 200 سے 300 ملی سیکنڈ میں ہوتی ہے۔

اس روبوٹ کا نام "Purdubik's Cube" ہے، جو پرڈیو یونیورسٹی کے الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے طلباء جونپی اوتا، ایڈن ہرڈ، میتھیو پیٹرو اور الیکس برٹا نے تیار کیا ہے۔

اس روبوٹ نے مئی 2024 میں جاپانی کمپنی Mitsubishi Electric کے قائم کردہ 0.

305 سیکنڈ کے پچھلے ریکارڈ کو تقریباً تین گنا تیزی سے توڑا ہے۔

روبوٹ میں استعمال ہونے والے موٹرز اور سینسرز نے اسے بے مثال رفتار سے کیوب حل کرنے کے قابل بنایا۔ یہ روبوٹ کیوب کے تمام پہلوؤں کو فوری طور پر اسکین کر کے حل نکالتا ہے۔

یہ کامیابی پرڈیو یونیورسٹی کے طلبا کی مشترکہ محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا نتیجہ ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سرگودھا: پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کی 3 خواتین کو گرفتار کرلیا

سرگودھا:(نیوزڈیسک) فیکٹری ایریا پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کی 3 خواتین کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان شہری کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے میں ملوث ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گینگ کی دیگر 7 خواتین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین
  • سرگودھا: پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کی 3 خواتین کو گرفتار کرلیا
  • این ای ڈی کا ٹیکنالوجی پارک آئی ایم ایف کی شرائط کی زد میں آگیا
  • این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک آئی ایم ایف کی شرائط کی ذد میں آگیا
  • پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم
  • پڈعیدن: پولیس کا کریک ڈاؤن، 7ملزمان گرفتار کرلیے
  • نیب: اڑھائی سال میں 8397.75 ارب روپے ریکوری، نیا ریکارڈ قائم
  • محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
  • امریکی جم ٹیچر کا باسکٹ بال میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
  • این آئی اے نے ایک اور کشمیری ڈاکٹر کو پٹھانکوٹ سے گرفتار کر لیا