پرامن قوم ہیں ، ہم سے ٹکرانے والوں کو کاری جواب ملےگا ، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن قوم ہیں لیکن جو ہم سے ٹکرائے گا، اسے کاری جواب ملے گا۔ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ جب بھی وطنِ عزیز کی بقا کو خطرہ لاحق ہوا تو پوری قوم نے افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی برتری فضا سے لے کر سمندر، پہاڑوں سے لے کر میدانوں تک مسلم ہے۔ قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان کی بہادری ہی ملک کے استحکام اور دفاع کی ضمانت ہیں۔بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی جانب سے ممکنہ یکطرفہ معطلی کو ناقابلِ برداشت قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کسی قسم کے حملے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور اس کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلاول بھٹو کی برطانوی وزیرخارجہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو
سٹی 42 : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈلیمی پاکستان کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد ڈیوڈ لیمی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025