یومِ تشکر: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
درِ نایاب: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ تشکر کے موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کا استقبال ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نے کیا۔ دورے کے دوران محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہداء کی بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے حوصلے کو سراہا اور ان کے مسائل بھی سنے۔ موقع پر ہی متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ پوری قوم ان کے خاندانوں کو سلیوٹ کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے رینجرز پنجاب کے افسران اور جوانوں کی دلیری اور پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستانی گلوکار کا پاک چین دوستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انوکھا انداز
پاکستانی گلوکار نے پاک چین دوستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری اور معروف گلوکار طارق نوید نے پاک چین دوستی کو ایک خوبصورت نغمے کی صورت میں خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کا گانا “مل بیٹھے” نہ صرف چین کی دیوارِ چین پر فلمایا گیا بلکہ اس کا ایک حصہ تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔
طارق نوید، جو جسٹن بیبر کے بعد دیوارِ چین پر گانا فلمانے والے پہلے گلوکار ہیں۔ اس سے پہلے بھی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے دوران اپنا گیت مقبول کرا چکے ہیں۔ ان کے اس منفرد اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کی دوستی اور محبت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ نغمہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت کوشش ہے جسے سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔