اپریل کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 244 ہوگئی ہے اسلام ٹائمز۔ پاکستانی تارکین وطن نے اپریل میں 8 ہزار سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل میں کھلوائے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں، جس کے مطابق تارکین وطن کی جانب سے اپریل میں 8 ہزار 802 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے اور اسی ماہ روشن ڈیجیٹل کاؤنٹس میں 17 کروڑ 70  لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اپریل کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 244 ہوگئی ہے اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 56 ماہ میں 10.

18 ارب ڈالر جمع کرائے جا چکے ہیں۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اپریل میں

پڑھیں:

پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کے تحت کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع دیکھی گئی۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 918 تک پہنچ گئی ہے، جس میں آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں، جبکہ 30 سے زائد ممالک سے 332 کمپنیوں نے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

لاہور، اسلام آباد اور کراچی جیسے بڑے شہروں کے ساتھ تقریباً 30 فیصد رجسٹریشنز ملک کے دیگر 250 شہروں اور قصبوں سے بھی ہوئی ہیں، جو کاروباری سرگرمیوں میں یکساں اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر
  • راولپنڈی میں موسمِ سرما کی وجہ سے ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا
  • اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا الرٹ جاری
  • رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
  • سعودی عرب ‘ 22 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم گرفتار
  • سعودی عرب: 22 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار
  • حیدرآباد: آتشبازی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
  • ماہانہ 3 ہزار سے زائد اسرائیلی ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، عبرانی میڈیا کا انکشاف
  • ’گالیاں‘ تنقید کے باوجود ٹک ٹاکر کی 15 منٹ کی آمدن 1 لاکھ سے زائد
  • ’گالیاں پڑتی ہیں‘، تنقید کے باوجود ٹک ٹاکر وردہ ملک کی 15 منٹ کی آمدن 1 لاکھ روپے سے زائد