پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔
اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کیمٹی کو دے دیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی کمیٹی میں شامل رہنما آئندہ چندروز میں مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کا باقاعدہ اعلان کردیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کے ڈویژنل سطح پر مشاورتی اجلاس بھی جلد بلائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے بانی پی ٹِی آئی کی ہدایت پر طلب کیا تھا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان، حکومت کی تیاریاں عروج پر
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے اہم اجلاس طلب کرلیے ہیں اور بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے حکومت نے نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کر لیا ہے اور نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا اور نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
بجٹ کے حوالے سے ذرائع انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں پر 921 ارب خرچ کرنے کی تجویز ہے جبکہ وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے 2900 ارب روپےکا بجٹ مانگا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اے پی سی سی میں سالانہ اکنامک پلان کی بھی منظوری دی جائےگی، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، مہنگائی، زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں کے اہداف بھی مقرر کیے جائیں گے۔
اے پی سی سی کے فیصلوں کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے۔