اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لائن آف کنٹرول متاثرین کے لیے امدادی پیکج جاری کردیا۔لائن آف کنٹرول پر قربانیوں کے اعتراف میں ایل او سی متاثرین کیلئے بڑا ریلیف سامنے آگیا ہے. جس میں وفاق نے 53 کروڑ 20 لاکھ روپے کا امدادی پیکج جاری کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کو ریلیف فنڈ منتقل بھی کردیا ہے. گولہ باری سے زخمی و شہداء کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے گا۔فنانس  ڈویژن نے وزیراعظم پاکستان پیکج کے تحت ون ٹائم گرانٹ جاری کی ہے.

ادائیگی 15 مئی 2025 کی تاریخ کے تحت سرحدی کشیدگی کے متاثرین کے لیے کی گئی ہے۔سیز فائر لائن انسیڈنٹ ریلیف فنڈ کے تحت رقم ضلعی سطح پر منتقل ہوگی جب کہ بورڈ آف ریونیو آزاد کشمیر کو فنڈز کی تقسیم کا مکمل بریک اپ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔متاثرین کو رقم کی فوری اور شفاف ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں. آزاد کشمیر حکومت پہلے ہی شہداء کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے ادا کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر بھارتی حملے کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر ورثا کو رقوم ادا کی گئی تھیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خاتون جاں بحق

ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 اضلاع کی مختلف شاہراہیں بند ہو کر رہ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران سدھنوتی میں نالہ میں طغیانی سے خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جہلم ویلی کے علاقے نڑ دھجیاں میں نالہ بپھرنے سے تین دکانیں تباہ، ایک گراٹ کو بھی نقصان پہنچا، مچھیارہ کے علاقے میں بھی نالہ بپھرنے سے تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 اضلاع کی مختلف شاہراہیں بند ہو کر رہ گئیں۔

دوسری جانب ایس ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر میں یکم جون 2025ء سے اب تک کے نقصانات کی رپورٹ بھی جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 3 شہری جاں بحق، 11 زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں کے دوران 76 گھر مکمل تباہ، 290 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، 33 دکانیں تباہ، 14 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مزید بارشوں کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب متاثرین کو امدادی سامان مہیا، ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، این ڈی ایم اے
  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
  • پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری،بونیر، سوات  اور باجوڑ میں ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف
  • خیبر پختونخوا حکومت متاثرین کی مدد میں مصروف اور این ڈی ایم اے صرف الرٹ جاری کرنے تک محدود ہے، سینیئر وزیر آفتاب عالم
  • کے پی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوج کا بڑا ریلیف آپریشن، ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن وقف
  • بھارت کا یوم آزادی پوری کشمیری قوم نے یوم سیاہ کے طور پر منایا
  • پختونخوا، جی بی اور آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 61 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں سے تباہی، جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری
  • محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری
  • آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خاتون جاں بحق