حالیہ ہفتے 18 اشیا مہنگی ہوئیں، 12اشیا کی قیمتوں میں کمی، ادارہ شماریات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں مہنگائی میں تیسرے ہفتے بھی اضافے کا رجحان جاری رہا، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار میں زیادہ تیزی آگئی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.

03 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 1.29 فیصد کی سطح پر رہی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ زندہ چکن کی قیمت میں 15.95 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 8.34 فیصد، چینی کی قیمت میں1.97 فیصد، لانگ کلاتھ کی قیمت میں 1.74 فیصد، خشک پاوڈر دودھ کی قیمت میں 1.59 فیصد، گڑ کی قیمت میں1.48 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.94 فیصد،لان پرنٹڈ کی قیمت میں 0.77 فیصد، مٹن کی قیمت میں 0.62 فیصد، بیف کی قیمت میں 0.49 فیصد اور انرجی سیور کی قیمت میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹرکی قیمت میں 5.20 فیصد، لہسن کی قیمت میں 3.45 فیصد، پیازکی قیمت میں 2.57 فیصد، آلو کی قیمت میں 1.93 فیصد، چائے کی پتی کی قیمت میں 1.14 فیصد،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.54 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.38 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.90 فیصد کمی واقع ہوئی۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی شرح0.92فیصد اضافے کے ساتھ0.42 فیصد رہی۔
اسی طرح 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.02فیصد کمی کے ساتھ 0.08فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.98فیصد اضافے کے ساتھ 0.99فیصد اضافہ رہ۔29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.06 فیصد اضافے کے ساتھ 1.84فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.03 فیصداضافے کے ساتھ 2.32فیصدرہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو کا الخدمت فانڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو کا الخدمت فانڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ گورنر سندھ نے 9 مئی کے ملزمان کو عام معافی دینے کا مطالبہ کردیا نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ،بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس اور ریجنل دفاتر میں ملکی قیادت اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار تشکر کی تقریبات قومی اسمبلی اجلاس، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور، پی ٹی آئی کی مخالفت نیا مالی سال کا بجٹ ، ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب، گاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

شوگر کارٹیل اور سٹہ مافیا پھر سرگرم، کراچی میں چینی 8 روپے فی کلو مہنگی

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 168 روپے ہے، وفاق نے ریٹیل قیمت 164 روپے مقرر کی تھی، تاہم سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا، حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ شوگر کارٹیل اور سٹہ مافیا پھر سرگرم ہوگیا، کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوگیا اور فی کلو چینی 170 روپے پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت میں 8 روپے کلو کا اضافہ ہونے کے بعد فی کلو چینی کی قیمت 170 روپے پر جا پہنچی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ریٹیل میں چینی 185 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ہے، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو چینی 200 روپے فی کلو تک چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 168 روپے ہے، وفاق نے ریٹیل قیمت 164 روپے مقرر کی تھی، تاہم سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا، حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم قیمتیں کم کیوں نہیں ہوئیں؟
  • مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ
  • حالیہ ہفتے 18 اشیاء مہنگی ہوئیں، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی
  • عید سے قبل مہنگائی کا جن بے قابو ،غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی
  • پنجاب بھر میں مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو،چکن چینی کو پر لگ گئے۔
  • عید سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو
  • شوگر کارٹیل اور سٹہ مافیا پھر سرگرم، کراچی میں چینی 8 روپے فی کلو مہنگی
  • مہنگائی کا جن بے قابو، چینی 30 روپے فی کلو مہنگی
  • پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو، چینی 30 روپے فی کلو مہنگی