پچھلے روز کے مقابلے میں پاکستانی دریاﺅں میں پانی کی آمد میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز کے مقابلے میں پاکستانی دریاﺅں میں پانی کی آمد میں کمی دیکھی گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کا کہنا ہے کہ منگلاپر دریائے جہلم میں پانی کی آمد37ہزار 300 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمدایک لاکھ26ہزار200 اور اخراج ایک لاکھ14ہزار کیوسک ہے۔
اس کے علاوہ چناب میں پانی کی آمد 2700کیوسک کم ہو گئی جس کے بعد اب دریا میں پانی کی آمد 20 ہزار 500 اور اخراج 5 ہزار 100 کیوسک ہے جبکہ دریائے کابل میں پانی کی آمد 34ہزار 900 اور اخراج 34 ہزار 900کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلاریزروائرمیں پانی کی سطح 1464.
ترجمان نے بتایا کہ چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 648.10 فٹ اورپانی کا ذخیرہ 2 لاکھ63 ہزارایکڑ فٹ ہے، تربیلا،منگلااور چشمہ ریزروائر میں پانی کا ذخیرہ 34 لاکھ20 ہزار ایکڑفٹ ہے۔
عامر خان کوترک خاتون اول سے پرانی ملاقات بھاری پڑگئی
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں پانی کی آمد اور اخراج پانی کا
پڑھیں:
کراچی، ابراہیم حیدری میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار
کراچی:شہر قائد میں ابراہیم حیدری پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی علی اکبر شاہ گوٹھ چڑھائی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 27 سالہ فہد کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ۔