پاکستان اور ترکیہ فلاحی میدان میں تعاون مزید بڑھائیں گے، ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جہاں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدور محمد عبدالشکور، سید احسان اللہ وقاص، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ اور دیگر ذمہ داران نے مہمانان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سفیر ترکیہ کو الخدمت کے مرکزی دفتر کا تفصیلی دورہ کروایا گیا اور انہیں الخدمت کی ملک و بیرونِ ملک فلاحی سرگرمیوں، جاری منصوبوں اور رضاکارانہ خدمات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
صدر الخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان مشکل وقت کے ساتھی ہیں اور ترک تنظیموں کے ساتھ اشتراک الخدمت کے لیے باعثِ افتخار ہے۔
ترکیہ کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے الخدمت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے جھنڈے کی طرح ہمارے دل بھی ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے الخدمت کے ساتھ فلاحی میدان میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا، خاص طور پر نوجوان نسل کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
ڈاکٹر اوغلو نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے دوران الخدمت کے رضاکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الخدمت کا رضاکار بننے کے لیے خود کو باقاعدہ رجسٹر کروایا اور مستقبل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پروگرام کے اختتام پر صدر الخدمت نے معزز مہمان کو اعزازی شیلڈ، مینارِ پاکستان کا علامتی ماڈل اور پاکستانی ثقافت کی نمائندہ چادر و ٹوپی پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ترکیہ ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ترکیہ ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے الخدمت الخدمت کے کے لیے
پڑھیں:
جنگی میدان پر شکست نے آئی پی ایل کی چیئرلیڈرز پر پابندی لگوادی
بھارتی جارحیت کے جواب اور جنگی میدان پر شکست کے باعث بھارت نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوبارہ آغاز پر چیئرلیڈرز اور ڈی جیز پر پابندی لگادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 17 مئی سے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم غیرملکی کرکٹر سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کا رخ کرنے سے انکاری ہیں۔
اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹر و پاکستان مخالف جذبات کیلئے مشہور سنیل گواسکر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوبارہ آغاز پر چیئرلیڈرز اور ڈی جیز کو نہ بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں چیئرلیڈر، ڈی جیز کو نہ بلایا جائے، مگر کیوں؟
انکا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ اور بھارتی جارحیت کے بعد متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے آئی پی ایل میں چیئرلیڈرز اور ڈی جیز کو نہ بلایا جائے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین سوال اٹھارہے ہیں کہ کیا چیئرلیڈر کی وائرل ویڈیو نے بھارت کے سیکیورٹی پلان کی قلعی کھول دی تھی، اس وجہ سے انہیں نہیں بلایا جارہا ہے یا پاکستان کیخلاف اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل میچ کی منسوخی! چیئرلیڈر نے بھی سیکیورٹی پر سوال اٹھادیا
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 8 مئی کو شیڈول پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلے جارہے میچ کو اچانک منسوخ کردیا گیا تھا جس پر ایک چیئر لیڈر کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: "نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار؛ بھارتی بورڈ کو ہضم نہ ہوا"
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا تھا جس کے باعث فوجی چوکیوں سمیت 3 رافیل، 2 لڑاکا طیاروں سمیت درجنوں ڈرونز تباہ ہوگئے تھے، جس سے ہندوستانی حکمرانوں کو دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔