کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تو کئی سال سے بلوچستان اور گلگت بلتستان پر قبضے کے خواب دیکھ رہا تھا لیکن اب اسے پاکستان کی طاقت کا اندازہ ہوگیا۔

جاوید شیخ نے نجی ٹی وی کے خصوصی پروگرام یومِ تشکر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ کافی عرصے سے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں اور حالیہ دنوں میں بھارت کے خلاف قوم کے جذبے نے سب کو حیران کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی کی، وہ ہمیشہ پاکستان کو کمزور سمجھتا رہا، پوری دنیا بھی یہی کہتی رہی کہ بھارت بہت بڑی طاقت ہے لیکن دنیا نے دیکھا کہ کیا ہوا۔

اداکار کے مطابق بھارت ایک بڑی طاقت ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے ہم پر کرم کیا، ہم اپنی افواج اور چین کو مدد فراہم کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت کئی سال سے بلوچستان اور گلگت بلتستان پر قبضے کے خواب دیکھ رہا تھا اور اس نے اس حوالے سے مکمل منصوبہ بھی بنا رکھا تھا لیکن افواج پاکستان نے اس کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔

خیال رہے کہ بھارت کے خلاف ”آپریشن بنیان المرصوص“ کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں 16 مئی کو یومِ تشکر جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر چند گھنٹوں میں ہی بھارتی افواج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔

یہ آپریشن مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور 7 مئی کو کیے گئے جارحانہ اقدامات کے ردِعمل میں کیا گیا تھا۔

پاک فوج نے 10 مئک کو بھارت کے متعدد شہروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرکے انڈیا کا دفاعی نظام بھی تباہ کردیا تھا۔
مزیدپڑھیں:عالمی برادری بھارت کو جارحیت سے روکے، جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پر بات ہوگی، پاکستان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جاوید شیخ بھارت کے کہ بھارت

پڑھیں:

 ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کا دھاوا، پاکستان مذمت کرتاہے:وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہے۔ اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے، جنہیں اسرائیلی افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہناتھاکہ ان بے لوث کارکنان کا واحد ’’جرم‘‘ یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔ پاکستان ان تمام کارکنان کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کرتا ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکنا اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانا  ہی وقت کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر تشویش، کسی بھی ایڈونچر کا بغیر ہچکچاہٹ جواب دیں گے، افواج پاکستان کا ردعمل
  • اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع
  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • حسین آبادی میوزیم —  گلگت بلتستان کا سب سے بڑا نجی میوزیم
  • بلوچستان کی ترقی روکنے کی سازشیں
  • بلوچستان کی سیاسی تاریخ: نصف صدی کے دوران کتنی مخلوط حکومتیں مدت پوری کر سکیں؟
  • این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
  • کامیڈی کنگ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے
  •  ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کا دھاوا، پاکستان مذمت کرتاہے:وزیراعظم شہبازشریف