خصوصی افراد مشکلات پر قابو پاکر اپنے خوابوں کی جستجو جاری رکھیں ، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بیجنگ :چین میں خصوصی افراد کے رول ماڈلز اور ان کی مدد کرنے والے ماڈل افراد اور اداروں کو ایوارڈ سے نوازنے کی ساتویں کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔جمعہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے خصوصی افراد کی مدد کے ٌپینتیسویں قومی دن کی آمد پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے خصوصی افراد کے رول ماڈلز اور خصوصی افراد کی مدد کرنے والے ماڈل اداروں اور افراد کو مبارک باد دی اور ملک بھر میں تمام خصوصی افراد ، ان کے اہل و عیال اور ان سے متعلق کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ خصوصی افراد چینی طرز کی جدیدکاری کی ترقی میں اہم قوت ہیں، جنہیں مخصوص دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سفر میں ہمیں خصوصی افراد کے لئے سماجی تحفظ کے نظام اور دیکھ بھال کی خدمات کے نظام کو مزید بہتربناتے ہوئے ان کے مساوی حقوق کو یقینی بنانا ہوگا اور ان افراد کے نصب العین کی جامع ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا۔شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ ملک بھر میں تمام خصوصی افراد رول ماڈلز سے سیکھتے ہوئے مشکلات پر قابو پاکر اپنے خوابوں کی جستجو جاری رکھیں گے اور چینی طرز کی جدید کاری کے ذریعے ملک کو طاقتور بنانے اور قومی کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے لئے اپنی مثبت خدمات سرانجام دیں گے۔کانفرنس سےپہلے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کانفرنس میں شریک نمائندوں کے ساتھ گروپ فوٹو میں شامل ہوئے ۔ کانفرنس میں خصوصی افراد کے 2000رول ماڈلز، ان سے متعلق 200 ماڈل اداروں اور 60 افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کشمیر میں جاری عوامی احتجاج پر صحافی حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو
جیو نیوز سے وابستہ صحافی حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی بارہ سیٹیں ہی اصل فساد کی جڑ ہیں، جن کی وجہ سے دو سال میں دو مرتبہ عدم اعتماد کا سبب بنیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، کشمیریوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے، کشمیر کی موجودہ صورتحال سے دشمن ملک بھارت بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںحیدر شیرازی کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ سے ہے۔ وہ ایک متحرک اور باصلاحیت صحافی ہیں، جو میدانِ صحافت میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ جیو نیوز میں شمولیت سے قبل، حیدر شیرازی جی ٹی وی سے وابستہ رہے، جہاں انہوں نے مختلف قومی و علاقائی موضوعات پر اپنی صحافتی خدمات انجام دیں۔ اپنے علاقے کی آواز قومی سطح تک پہنچانے کا جذبہ رکھنے والے حیدر شیرازی صحافت کے ذریعے کشمیر کے سماجی، سیاسی اور انسانی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز نے کشمیر میں جاری حالیہ احتجاج پر حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو کیا ہے، جس میں موجودہ تحریک کے مطالبات اور جاری صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial