عرب حکمران ہوش میں آجائیں اپنے جنگجو آباؤ اجداد کی تاریخ کو یادرکھیں، علامہ راشد سومرو
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
جامعہ اسلامیہ میں جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی نے کہا کہ آج امت اور مسلمان کے حکمران اسرائیل کی قوت کے ساتھ مقابلہ کرکے انکو تباہ کرسکتے ہیں، اس لئے امت مسلمہ ایک ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرے اور غزہ کے مظلوموں کا ساتھ دیں اور جاری جارحیت بند کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ عرب ممالک کے دوروں میں اسرائیل سے تجارتی روابط بڑھا رہا ہے، انکو اس سے باز آجانا چاہیئے، پاکستانی ریاست نے اسرائیل کے وجود میں آنے کے بعد اس کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، عرب حکمران ہوش میں آجائیں اپنے جنگجو آباؤ اجداد کی تاریخ کو یاد رکہیں۔ ان خیالات کا انہوں جامعہ اسلامیہ میں جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ عربوں کے سمجھوتے غیرت اور حمیت کو کھو دینے کے مترادف ہے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ انگریزوں نے اسرائیل کو عربوں کے بیج میں خنجر گھونپا جس کا خون ابھی بھی بہہ رہا ہے، پاکستان نے اپنی قوت اور حکومت عملی سے انڈیا کے طاقت کے غرور اور انکے ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا، امت مسلمہ غیرت مند ہے، آج امت اور مسلمان کے حکمران اسرائیل کی قوت کے ساتھ مقابلہ کرکے انکو تباہ کرسکتے ہیں، اس لئے امت مسلمہ ایک ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرے اور غزہ کے مظلوموں کا ساتھ دیں اور جاری جارحیت بند کرائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق اس یونٹ سے وابستہ ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ اڈے کے فضائی ٹریفک کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جارح کو سزا دینے کے سلسلے کی کڑی ہے اور امریکی فوج کی ان کارروائیوں کا جواب ہے، جن میں جمعرات کی صبح امام حسینؑ کے روضے کی جانب جانے والے زائرین کے راستے کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق امریکی حملے میں عراق کی سرحد پر واقع شلمچہ بارڈر کراسنگ پر دو افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں برطانیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف استعمال ہونے والا برطانوی اڈہ جائز ہدف تصور ہو گا۔ بیان کے مطابق امریکی فوج نے گزشتہ روز بحرِ ہند میں موجود اپنے بحری بیڑے کے کروز میزائل ختم ہونے کے بعد برطانیہ کے فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے ایک بار پھر ایرانی وزارتِ خارجہ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔ بیان کے اختتام پر برطانیہ کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ خطے کے عوام کی مشکلات کی بنیادی ذمہ دار ہے اور اسلامی ممالک کی تقسیم، قتلِ عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام، فلسطین پر قبضے کی منصوبہ بندی اور اسرائیل کے قیام میں اس کا کردار تاریخ کا حصہ ہے۔ بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی تھی، جس کے تحت امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی حملوں کی تیاری کے لیے برطانوی فوجی اڈوں اور تنصیبات کے استعمال کی اجازت دی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ان حملوں کی تیاری یا ان پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کا تعاون جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت کے مترادف ہوگا۔