پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں یوم تشکر، سیز فائر کا خیر مقدم
خواتین کھلاڑیوں نے بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کیا، قومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میچز سے قبل شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
چیلنجرز اور اسٹارز کے درمیان میچ سے قبل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں یوم تشکر پر دعائیہ تقریب ہوئی، اس کے علاوہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں بھی خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنیان مرصوص : 16 مئی 2025ء کو قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان
خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کی بلند درجات کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر ویمنز پلئیرز نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہدا کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بُنیان مرصوص پاکستان خواتین کھلاڑی کرکٹرز لاہور یوم تشکر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ب نیان مرصوص پاکستان کرکٹرز لاہور یوم تشکر یوم تشکر
پڑھیں:
قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: قومی کرکٹرز کو مختلف غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ابوظبی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ اور دبئی میں شیڈول آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے این او سی فراہم کیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ابوظبی لیگ کے لیے این او سی 25 نومبر تک جاری کیے گئے، جبکہ دبئی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے تین کھلاڑیوں کو 2 دسمبر سے 4 جنوری تک شرکت کی اجازت ملی ہے۔
دبئی لیگ کے لیے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو این او سی دیا گیا ہے۔
ابوظبی لیگ کے لیے جن کھلاڑیوں کو اجازت ملی ہے ان میں افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی، سلمان ارشاد، محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان، شاہنواز دہانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان شامل ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف اور حسن علی کو پہلے ہی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی مل چکا ہے۔