یوم تشکرکے سلسلے میں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب، شاہینوں کا شاندار فلائی پاسٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)یوم تشکرکے سلسلے میں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت شرکا کو سلامی پیش کی ۔
تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسزچیفس کے علاوہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف،عطا تارڑ سمیت سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ، شاہینوں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے قوم کے ولولے اور جذبے کو سلام پیش کیا۔
تقریب کے شرکا نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی جبکہ مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے شہدا کی یاد میں ملی نغمے پیش کرکے عقیدت کا اظہار کیا، جنہیں شرکا نے خوب سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کا نکاح جرم قرار، قومی اسمبلی سے بل منظور اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کا نکاح جرم قرار، قومی اسمبلی سے بل منظور نئے مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش کیے جانے کا امکان، حکومت کی تیاریاں عروج پر، اہم اجلاس طلب بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں دھکیل دیا؟ اقوام متحدہ کا چونکا دینے والا انکشاف غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، جلد امریکا سب ٹھیک کردیگا، ٹرمپ کا دعوی ایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی پہلگام حملے کے بعد انڈیا اور طالبان کے درمیان پسِ پردہ رابطے سامنے آ گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فلائی پاسٹ

پڑھیں:

آرمی راکٹ فورس کمانڈ بنانے کا اعلان: سیاسی جماعتوں کو میثاق پاکستان کی دعوت دیتا ہوں، وزیراعظم: یوم آزادی، معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب، صدر، فیلڈ مارشل کی بھی شرکت

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جناح سپورٹس کمپلیکس میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت‘ وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان‘ وفاقی کابینہ ارکان‘ قومی اسملی و سینٹ کے ارکان شریک ہوئے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شہری اور دوست ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔ تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پاک آرمی‘ پاک بحریہ اور فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پنجاب رینجرز‘ ایف سی خیبر پی کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔ مسلح  افواج کے دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے مارچ پاسٹ کیا۔ پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سلامی دی۔ تقریب میں علم بردار دستے نے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پریڈ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد عمر اعوان نے صدر مملکت کو پریڈ پیش کی۔ تقریب میں ایس ایس جی کمانڈوز نے مارچ پاسٹ کیا۔ تقریب میں دوست ممالک کے فوجی دستوںنے مارچ پاسٹ کیا۔ 78 ویں جشن آزادی اور معرکہ ح میں کامیابی کی مناسبت سے اسلام آباد جناح گراؤنڈ میں پروقار تقریب ہوئی جس میں صدر‘ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک تھی۔ وفاقی وزراء‘ دوست ممالک کے سفراء‘ ارکان اسمبلی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ تینوں مسلح افواج کے دستوں نے پریڈ کا مظاہرہ کیا، سلامی دی۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا‘ کرتب دکھائے جبکہ ترکیہ اور آذربائیجان کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی اور پروقار تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ تحریک پاکستان کے تمام قائدین اور کارکنوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آج کے دن کی طویل تاریخ ہے۔ ہم نے جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے۔ ہمارے بزرگوں کی قربانیاں ہر جگہ نظر آتی ہیں۔ یہ صرف آزادی کی جنگ نہیں دو قومی نظریئے کی بھی فتح تھی۔ بھارت نے جھوٹے الزام کی آڑ لیکر پاکستان پر حملہ کیا۔ بھارت کو گھمنڈ تھا کہ وہ طاقت کی بدولت پاکستان کو زیر کر لے گا۔ چار دن کے اندر بھارت کا غرور مٹی میں مل گیا۔ بھارت کی آنے والی نسلیں اس شکست کو یاد رکھیں گی۔ ہماری مسلح افواج کی جرأت اور بہادری نے تاریخ اور جغرافیہ بدل ڈالا۔ معرکہ حق نے ثابت کیا کہ ہم اس آزادی کی حفاظت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا گیا ہے۔ آپ سب کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بھارت کے خلاف عظیم کامیابی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا۔ ہمارے بہادر جوانوں نے سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کیا۔ ہماری ایٹمی طاقت کسی طور پر جارحانہ سوچ نہیں رکھتی۔ ہم نے بھارت کی جوہری طاقت کے مقابلے میں ایٹمی طاقت کے حصول کا راستہ اپنایا۔ ہمارے دوست ممالک نے مشکل گھڑی میں ہمارا حوصلہ بڑھایا۔ چین‘ سعودی عرب‘ ترکیہ‘ یو اے ای‘ آذربائیجان اور ایران نے پاکستانی مؤقف کی کھل کر حمایت کی، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جنگ بندی کیلئے ٹھوس کوششیں کیں۔ امید ہے صدر ٹرمپ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائیں گے۔ پاکستان بحران سے نکل کر نئے معاشی دور میں داخل ہو رہا ہے۔ مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہونے پر فخر ہے۔ فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھارت کے خلاف عظیم فتح ملی۔ مسلح افواج نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ کبھی بھلا نہیں پائے گا۔ آج کے عظیم دن پر تمام جماعتوں کو میثاق پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہوں۔ پاکستان میں سب کو احتجاج کا حق ہے، جلاؤ گھیراؤ کا نہیں۔ پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں۔ تنقید کا حق ہے توہین کا نہیں۔ وقت آ چکا ہے کہ ہم سیاسی تقسیم‘ ذاتی مفادات اور کھوکھلے نعروں سے آگے بڑھیں۔ ہم آگے بڑھ کر پاکستان کیلئے اجتماعی سوچ اپنائیں۔ غزہ اور کشمیر میں بے گناہوں کا خون بہتا ہے۔ فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ حقوق حاصل ہونے تک کھڑے رہیں گے۔ ہمارے پاس عظیم ماضی ہے۔ اب روشن مستقبل کی طرف بڑھنا ہے۔ اختلافات اپنی جگہ پاکستان کیلئے ہم سب ایک ہیں۔ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 150 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ میثاق  معیشت کی بحالی کا منصوبہ نہیں وسیع تر قومی مفاد کی بنیاد ہے۔ پوری دنیا دیکھ سکے  کہ ہمارے اختلافات اپنی جگہ مگر پاکستان کی خاطر ہم ایک ہیں۔ سیاست کا حق ہے مگر ریاست کے خلاف بغاوت کا نہیں۔ پاکستان کے ڈیفالت کا خطرہ ٹل گیا۔ معاشی ٹیم کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دیار غیر میں مقیم پاکستانی ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔ مہنگائی کی سطح  جو 34  فیصد پر پہنچ گئی تھی آج پانچ فیصد پر  آ گئی ہے۔ شرح سود 21 فیصد سے گیارہ فیصد پر آ گئی ہے۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ سول حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ فیلڈ مارشل نے نیشنل ایکشن پلان سے لیکر نیشنل اکنامک پلان  تک ہر سطح پر ہم آہنگی پیدا کی۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور ٹیرف معاہدے میں بھی فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار  ہے۔ وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔  سیاسی  اور عسکری ٹیم کے درست فیصلوں کی وجہ سے آج پاکستان معاشی آزادی کی راہ پر گامزن ہے۔ عالمی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں پاکستان بحران سے نکل  کر نئے معاشی دور میں داخل ہو رہا ہے۔ یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کا جشن منا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی حامل اور دشمن کو ہر سمت سے نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھنے والی یہ فورس ہماری روایتی جنگی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • یومِ آزادی پر پاکستان ہاؤس انقرہ میں شاندار استقبالیہ
  • مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کی شاندار تقریب
  • یوم آزادی،وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مونومنٹ میں پرچم کشائی کی اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے
  • وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی
  • پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیراعظم کی شرکت
  • آرمی راکٹ فورس کمانڈ بنانے کا اعلان: سیاسی جماعتوں کو میثاق پاکستان کی دعوت دیتا ہوں، وزیراعظم: یوم آزادی، معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب، صدر، فیلڈ مارشل کی بھی شرکت
  • کراچی: جشن آزادی پر گرینڈ میوزیکل نائٹ، راحت فتح علی، حدیقہ کیانی کی شاندار پرفارمنس
  • وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان
  • یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب، 2 اسلامی ممالک کے فوجی دستوں کا مارچ پاسٹ
  • نیویارک میں پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے تحت یوم آزادی کی شاندار تقریب