گلگت بلتستان میں یوم تشکر منایا گیا، ریلیاں، تقاریب
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اس موقع پر حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے لئے عزت کا دن ہے۔ اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پاکستان کی افواج نے دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔ شہداء ہمارا اثاثہ ہیں۔ ہم اپنے شہداء کی وجہ سے ہی سرخرو ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم تشکر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ یوم تشکر کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے یادگار شہدا چنار باغ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ پرچم کشائی کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان تھے۔ تقریب میں صوبائی وزراء، سول و عسکری حکام اور مختلف سکولوں کے بچے بھی شریک ہوئے۔ جی بی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے اس موقع پر سلامی دی۔ وزیراعلی جی بی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے لئے عزت کا دن ہے۔ اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پاکستان کی افواج نے دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔ شہداء ہمارا اثاثہ ہیں۔ ہم اپنے شہداء کی وجہ سے ہی سرخرو ہیں۔ دریں اثناء گلگت انتظامیہ کی جانب سے ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی میں مختلف محکموں کے سربراہان و ملازمین شریک ہوئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ، گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ
محکمہ موسمیات نے گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ گلوف کے خطرے سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ کے باعث گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ گلوف کے خطرے سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں خریف سیزن کے دوران 41.8 ملین ایکڑ فٹ پانی کی ریکارڈ آمد ہوئی، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد معمول سے 5.64 ملین ایکڑ فٹ زائد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بلند درجہ حرارت سے برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ، گلیشیئل جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔