اسرائیل اور بھارت کا اتحاد امت مسلمہ کیخلاف سنگین سازش ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
کوئٹہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے عالمی استعمار اور صیہونی طاقتوں کے گٹھ جوڑ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا یہود و نصاریٰ ہرگز امت مسلمہ کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اہل ایمان آپس میں نرم دل اور باہمی محبت و اخوت سے سرشار ہوتے ہیں، جبکہ کفار و مشرکین کے مقابلے میں سخت اور باہمت ثابت ہوتے ہیں۔ پاکستان کے 25 کروڑ غیور عوام اپنے ایمانی جذبے سے وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔ دشمن کی مکروہ سازشیں، خصوصاً مودی سرکار کے ناپاک عزائم، خاک میں ملا دی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام وطن عزیز پاکستان کی کامیابی اور آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامرانی پر یوم تشکر کے سلسلے میں برآمد ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یوم تشکر کی اس ریلی میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی سمیت مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وطن عزیز کے دفاع، مظلومین عالم کی حمایت اور امت مسلمہ کے اتحاد کا عزم دہرایا۔
علامہ مقصود ڈومکی نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلمہ طیبہ کے سائے تلے پوری امت مسلمہ ایک جسد واحد کی مانند ہے۔ اگر جسم کے ایک حصے میں درد ہو تو پورا جسم اس کا احساس کرتا ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کا درد ہم اپنے دل میں محسوس کرتے ہیں اور ان کی حمایت کو اپنا دینی و اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے عالمی استعمار اور صیہونی طاقتوں کے گٹھ جوڑ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا یہود و نصاریٰ ہرگز امت مسلمہ کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے ہیں۔ اسرائیل اور بھارت کا اتحاد امت مسلمہ کے خلاف سنگین سازش ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم ممالک باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امت مسلمہ کے علامہ مقصود کرتے ہوئے
پڑھیں:
یومِ آزادی پر صدرِ پاکستان کا قوم کے نام پیغام: اتحاد و قربانی ہی کامیابی کی ضمانت ہے، صدر مملکت
پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر صدرِ پاکستان نے قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے آبا و اجداد کی لازوال قربانیوں اور حق کی راہ میں ثابت قدمی سے ہی پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک قوم ’لا الہ الا اللہ، محمد رسول اللہ‘ کے پرچم تلے متحد ہے، کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔
صدر نے حالیہ آزمائشوں کے پس منظر میں مسلح افواج اور عوام کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری اجتماعی ثابت قدمی نہ صرف عسکری تیاری کا مظہر ہے بلکہ ایک مؤثر خارجہ پالیسی کا بھی عکس ہے، جس سے پاکستان کو عالمی سطح پر وسیع حمایت ملی۔
انہوں نے قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق باہمی احترام، علاقائی سکون اور امن پر مبنی سفارتکاری کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے اسٹریٹجک و معاشی مفادات کو آگے بڑھاتے ہوئے پُرامن ہمسائیگی کو فروغ دے گا۔
صدر نے کہا کہ یومِ آزادی اور معرکہ حق کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی کے تحفظ کے لیے سرحدوں کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی تعلقات میں سچائی، انصاف اور وقار کے اصولوں کو بھی برقرار رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ خارجہ پالیسی پاکستان کو ایک ذمہ دار، امن پسند جمہوری ملک کے طور پر پیش کرتی رہے گی جو شراکت داری، مکالمے اور علاقائی استحکام میں فعال کردار ادا کرے گا۔
صدر نے قوم سے اپیل کی کہ متحد رہیں، جمہوری اقدار کی حفاظت کریں اور ایک مضبوط، باوقار و خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے آخر میں نعرہ بلند کیا ’جشنِ آزادی مبارک۔ پاکستان زندہ باد‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں