پاکستان کی بہادر افواج نے عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے، وزیراعظم کا یوم تشکر پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
یوم تشکر کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔
اس موقع پر وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لئے آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور ہمیں ان بے گناہ شہریوں کی خاطر جوابی کارروائی کرنے پر مجبور کردیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے لیکن ہم اپنے دفاع میں بھرپور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، پاکستان کی بہادر اور پیشہ وارانہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’آپ بہترین انسان ہیں‘، علی کاظمی نے والد راحت کاظمی کی 81ویں سالگرہ پر کیا پیغام دیا؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی کاظمی نے اپنے والد و سینئر اداکار راحت کاظمی کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
علی کاظمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی اس میں وہ والد کے ہمراہ ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر میں راحت کاظمی کو نیکر اور ٹی شرٹ پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دونوں بچے علی کاظمی اور ندا کاظمی بھی ساتھ بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے علی کاظمی نے لکھا کہ،ابا کو 81ویں سالگرہ مبارک ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ وہ انسان ہیں جو سب سے زیادہ سمجھدار اور بہترین ہیں۔ اور اپنے والد کا ہر چیز کے لیے شکریہ ادا کیا۔
راحت کاظمی کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے دلوں میں گھر کر لیا اور لوگ ان کے چہرے اور اداکاری کو فراموش نہیں کر پائے۔ انہوں نے پی ٹی وی کی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامے ’دھوپ کنارے‘ سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔
راحت کاظمی کے دیگر مشہور ڈراموں میں پرچھائیاں، تیسرا کنارہ، احساس اور دھوپ کنارے شامل ہیں، اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ تعلیمی میدان میں سرگرم رہے اے لیول کے طلبہ کو ڈرامہ اور انگلش لٹریچر پڑھاتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کی تصویر وائرل،مداح کیوں نہ پہچان سکے؟
اپنے والد راحت کاظمی کی میراث کو اپناتے ہوئے علی کاظمی نے بھی انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی پراجیکٹس میں کام کیا۔ ان کے مقبول ڈراموں میں ’باغی‘، ’بدنام‘، ’جال‘، ’جیکسن ہائٹس‘، ’صحرا میں سفر‘، ’مورے سیاں‘ اور ’تو عشق ہے‘ جیسے پراجیکٹس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2024 میں بھی سینئراداکار راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا کیونکہ وائرل تصویر میں وہ انتہائی کمزور نظر آ رہے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راحت کاظمی راحت کاظمی سالگرہ