سعودی عرب: معرکہ حق کی کامیابی پر یوم تشکر کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
سعودی عرب میں معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کے حوالے سے یوم تشکر کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارتی افسران سمیت کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں بنیان مرصوص کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے شرکت کی جبکہ سفیر پاکستان احمد فاروق نے پاکستان زندہ باد کے نعروں میں قومی پرچم سربلند کیا۔
اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرکے خطے میں اپنی طاقت کے ذریعے اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی جس کو پاکستانی قیادت، افواج پاکستان اور قوم نے یکجان ہوکر ناکام بنا ڈالا اور پیغام دیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں نہ صرف متحد ہے بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینا بھی جانتی ہے۔
یوم تشکر کی تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دلیرانہ اور پیشہ ورانہ فیصلوں کے ذریعے قوم کو سرخرو کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
تقریب میں مقامی گلوکاروں نے قومی نغمے گا کر شرکا کے جوش کو خوب گرمایا اور اس دوران ہال پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن بنیان مرصوص اظہار تشکر سعودی عرب معرکہ حق یوم تشکر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص اظہار تشکر معرکہ حق یوم تشکر یوم تشکر
پڑھیں:
جی بی الیکشن:سکردو سےمسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی
سکردو(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان انتخابات 2026 کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں،انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہوگی۔ الیکشن سے قبل ہی حاجی اکبر تابان امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن نے اسکردو سے بڑی کامیابی حاصل کر لی، مہا جرین 1971 نے مسلم ن کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو آج گلگت اور ہنزہ کا دورہ کریں گے، دونوں رہنما ہنزہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی گلگت میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سکردو اور دیگر اضلاع میں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے، وہ پارٹی رہنماؤں کے انتخابی دفاتر کا دورہ کریں گے اور کارکنان سے بھی خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق، عابد شیر علی، مرتضیٰ جاوید عباسی اور عابد رضا کوٹلہ مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما آج مجموعی طور پر چار مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ ادھر وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام بھی گلگت میں موجود ہیں جہاں ان کی مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کو متحرک کرنے کی کوششیں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں ۔
مزید پڑھیں۔بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز