مریدکے: شادی میں ناکامی پر لڑکا، لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا لیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
رانا زمان: مریدکے میں شادی میں ناکامی پر جوڑے کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش، دونوں کی حالت تشویشناک بتا جارہی ہے، لڑکا، لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مریدکے ہسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان لڑکی (س) نے والدین کے نہ ماننے پر گولیاں کھائیں، لڑکے(ع) نے بھی علم ہونے پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔
دونوں کو حالت غیر ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا، واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے میں پیش آیا۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور، ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نواز نے ذہنی معذور لڑکی کو نولکھا کے ایک ہوٹل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کی حالت غیر ہوئی تو وہ اسے اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گیا، ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں قریبی عزیز کے گھرمیں پناہ لے رکھی تھی، ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ لڑکی کے بھائی کے بیان پر درج کیا گیا تھا۔