پارٹی تباہ کرنے سے متعلق بیان سامنے آنے کے بعد کنول شوزب کا علیمہ خان سے سامنا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے کمرے میں علیمہ خان اور کنول شوزب کا آمنا سامنا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق علیمہ خان اور کنول شوزب کے مابین مکالمہ ہوا، کنول شوزب نے کہا کہ علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی۔
کنول شوزب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوں، علیمہ خان نے کہا کہ میں تم سے ناراض نہیں ہوں جاو۔
کنول شوزب نے کہا کہ میری وڈیو پرانی وڈیو کے مخصوص حصے کو میرے خلاف استعمال کیا گیا، علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف ن لیگ اور دیگر لوگ بھی باتیں کرتے ہیں۔
علیمہ خان نے کنول شوزب کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے نکل گئیں، علیمہ خان کے خلاف کنول شوزب کی ایک وڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی تھی۔
کنول شوزب نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا تھا وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر لگی ہے۔
کنول شوزب کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کیس کی سماعت ڈھائی ماہ بعد آج دوبارہ جیل کیں سماعت ہوگی، 6 مئی کے بعد اب 9 مئی پر مہربانی کر کے ختم کرنا چاہیے، شاہ محمود قریشی کی طبیعت خراب ہوئی ہے انہیں پنجاب کا ڈیالوجی میں منتقل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں،ہمارے کارکنان اور بانی جیل میں ہیں اس معاملے کو ختم کر کے ملک کو اگے لے کر جائیں، ان عدالتوں میں ا کر ہمیں حسرت ہوتی ہےکہ کوئی اصلی دہشت گرد نظر ائے صرف پی ٹی ائی کے ورکرز نظر اتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم سب ائین،امن پسند اور محب وطن لوگ ہیں، 6 مئی رات ایک بجے جب بھارت نے بزدلانہ طریقے سے حملہ کیا، اس وقت نہ کوئی پی ٹی ائی رہی نہ کوئی اور معاملات رہے سب پاکستانی ڈٹ کر اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔
سوشل میڈیا کے ڈیجیٹل دہشت گرد کرانے والے ایک دم محب وطن بن گئے، یہ زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے،اس دراڑ کو صرف ایک حقیقی لیڈر بانی پی ٹی ائی بھر سکتے ہیں، عدالتوں کو چاہیے کہ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمات کو دیکھیں۔
بانی پی ٹی ائی کو باعزت طریقے سے رہا کریں تاکہ وہ اس ملک کو لے کر اگے چلیں، بھارت نے اپنی چودھراہٹ جمانے کی کوشش کی اور وہ بری طرح ناکام ہوا،یہ وقت ہے کہ لیڈر ملک کو لے کر اگے چلے، پاکستان بھارت سے وسائل اور معاشی طور پر پانچ گنا چھوٹا ملک ہے لیکن ہماری افواج نے ان کے دانت کھٹے کیے۔
اب موقع ہے کہ ملک میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دیا جائے، ملک میں فسطائیت ہے اور مجرم دندناتے پھر رہے ہیں،،ہر ادارہ اپنی حدود و قیود میں کام کرے گا تو ملک ترقی کرے گا، علیمہ اپا سے کوئی اختلاف نہیں ہمارا ان سے محبت کا رشتہ ہے۔
جو ویڈیو چلائی گئی وہ ایک کنٹرول زوم میٹنگ کی کاٹ کر لگائی گئی ہے، علیمہ خان اپنے بھائی کے لیے ڈٹ کر کھڑی ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری اپس میں کوئی محاذ ارائی نہیں ہمارا فوکس صرف اپنے لیڈر کی رہائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ خان سے ملاقات ہوئی ہے،وہ اپنا مشن لیکر بھائی کے لئے کھڑی ہیں، 9مئی کے بعد سب سے زیادہ خواتین ٹارگٹ ہوئیں ان کو بالوں سے پکڑ کر پنجاب میں گھسیٹا گیا، جو بہت زیادہ تنقید کرتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی توپوں کا رخ اصلی دشمنوں کی طرف کریں، وہ اپنے اصلی دشمن کو پہچانیں، ان کی سازشوں کو سمجھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یہ پیمانہ بنا رہے ہیں کہ جو نو مئی کے مقدمات میں گرفتار نہیں ہوا وہ سارے غدار ہیں، ہمارے تو بہت بڑے بڑے لیڈرز ہیں جو انڈر گراؤنڈ رہے اور انہوں نے بہت مشکلیں برداشت کیں، مئی کے بعد خان صاحب کی ہدایت تھی کہ ہم نے گرفتار نہیں ہونا، بڑی محنت اور کوشش کر کے ہم گرفتار نہیں ہوئے۔
کنول شوزب نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو سینیٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرنے دی جاتی، ہمارا فوکس صرف تحریک پر ہے اسی لئے ممبر سازی کر رہے ہیں کہ جب تحریک چلائیں تو بھرپور چلائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کنول شوزب علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی ائی مئی کے کے بعد
پڑھیں:
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ پہلے تو اس ویڈیو کو فیک اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تخلیق بتایا گیا لیکن جب ویڈیو اصل نکل آئی تو ممتاز سینئیر سیاست دان نے دوسری شادی کرنے کا دعویٰ کیا۔ خاتون کے غیر شادی شدہ ہونے کی دستاویز نے سیاستدان کو زیادہ مشکل میں ڈال دیا۔ بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئیر سیاستدان غازی نذرالاسلام کی ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک کی مبینہ دوسری شادی کے معاملے پر تنازع ان کے دوسری شادی کا اعتراف کر لینے کے بعد کم نہیں ہوا۔ اب جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سارے معاملہ کی تحقیقات کروا رہی ہے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق غازی نذرالاسلام کی سوشل میڈیا پر ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ پہلے تو ان کے حامیوں نے اس ویڈیو کو ڈیپ فیک اور آڑٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی ویڈیو قرار دیا، لیکن جب تنقید کرنے والے خاموش نہیں ہوئے تو بعض لوگوں نے اس ویڈیو کی سافٹ وئیرز کی مدد سے ویریفیکیشن کی۔ فیکٹ چیک کرنے والے ایک ادارے نے بتا دیا کہ ویکڈو بالکل اصلی ہے۔ نذر الاسلام کی نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو کے مصنوعی ذہانت سے تیار ہونے یا اس میں کوئی تبدیلی کیے جانے کے شواہد نہیں مل۔ اس کے بعد لوگوں کی ساری توجہ ویڈیو میں شامل افراد اور ان کے باہمی تعلق پر مرکوز ہوگئی۔ جب سوشل میڈیا پر تنقید کافی برھ گئی تو جماعت اسلامی کے سینئیر سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ نے ویڈیو کلپ میں اپنے ساتھ دکھائی دینے والی نوجوان خاتون کو اپنی بیوی قرار دے دیا۔ غازی نذرالاسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون ان کی دوسری بیوی ہے اور ان کی شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور ان کی پہلی بیوی کی رضامندی سے ہوئی تھی۔
چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات
نذر الاسلام نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ اس وائرل ویڈیو کو خفیہ طور پر ریکارڈ کرکے بھتہ خوری اور سیاسی کردار کشی کےلیے منظرِ عام پر لایا گیا۔ جماعت اسلامی کے اس سینئیر رکنِ پارلیمنٹ کی پہلی بیوی نے اس موقع پر شوہر کا ساتھ دیا اور ایک ویڈیو بیان میں اپنے عمر رسیدہ شوہر کے مؤقف کی تصدیق کی کہ ان کے شوہر نے نوجوان لڑکی مریم بیگم سے دوسری شادی کرلی ہے۔ مریم بیگم نے بھی ایک علیحدہ ویڈیو میں خود کو غازی نذرالاسلام کی بیوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور نذر الاسلام کی پہلی بیوی کی موجودگی میں ہوئی تھی۔
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا
بنگلہ دیشی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق غازی نذرالاسلام اور ان کے خاندان کی تصدیق کے باوجود سوشل میڈیا پر خاتون مریم بیگم سے متعلق قانونی دستاویزات منظر عام پر آئی ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ یا خاتون اور ان کے اہلخانہ نے دستاویز ات میں موجود تضاد پر کوئی وضاحت دی ہے۔ شادی کے پانچ دن بعد نذر الاسلام نے بیوی کو کنوارا ظاہر کر کے اسکی سرکاری نوکری کی سفارش کی؟ ایک دستاویز میں نذر السلام کے ساتھ نظز آنے والی لڑکی مریم کی ازدواجی حیثیت ’غیر شادی شدہ‘ درج ہے اور اس دستاویز پر غازی نذرالاسلام کی جانب سے 22 جون، یعنی اپنی بتائی ہوئی مبینہ شادی کی تاریخ کے پانچ روز بعد، سرکاری ملازمت کے لیے سفارش بھی موجود دکھائی دیتی ہے۔
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق یہ خاتون سرکاری ملازمت کی خواہاں تھیں اور غازی نذرالاسلام نے ان کی درخواست کی سفارش کی تھی۔ غازی نذرالاسلام نے ان تمام کہانیوں نظر انداز کرتے ہوئے ایک اور پیچیدہ کہانی سے پردہ اٹھا دیا جو دال میں کافی کچھ کالا ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ عمر رسیدہ سیاستدان نذر الاسلام نے یہ دعویٰ کیا کہ 13 جولائی کو وہ ڈھاکا کے موگ بازار میں ایک دفتر گئے تھے جہاں ان کی دونوں بیویاں بھی موجود تھیں۔
نذر الاسلام نے الزام لگایا کہ ڈرائیور، دوسری کے ماموں اور چند نامعلوم افراد نے انہیں یرغمال بنا کر ایک لاکھ ٹکا بھتہ وصول کیا، ان لوگوں نے نذر الاسلام کے بقول مزید رقم کا مطالبہ کیا اور ان لوگوں نے ہی ان کی مریم کے ساتھ خفیہ طور پر نجی ویڈیو ریکارڈ کرکے بعد میں سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔ نذر الاسلام کے اس دعوے میں کمزوری یہ ہے کہ ویڈیو کلپ مین نذر الاسلام کو اس خاتون کے ساتھ اپنے کمرے میں بیٹھے اور بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ بازار کے کسی دفتر میں یرغمال بنا کر بھتہ لینے والوں کی رسائی ان کے گھر کے کمرے تک کیسے تھی۔
پاکستان نے کابل فضائی حملوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی
اس سکینڈل کے سوشل میڈیا اور میڈیا میں بہت زیادہ ڈسکس ہونے کے بعد آخر کار جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کی معلومات اکٹھی کر رہی ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد تنظیم کے اندر تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل احسان الحق محبوب زبیر کے مطابق پارٹی میڈیا رپورٹس، رکنِ پارلیمنٹ، ان کی دونوں بیویوں اور خاتون کے والد کے بیانات کا جائزہ لے رہی ہے۔
مزید :