یومِ تشکر پر دل دل پاکستان کا انسٹرومنٹل کور جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ایبٹ میوزک اسٹوڈیو نے یومِ تشکر پر "دل دل پاکستان" کا انسٹرومنٹل کور جاری کردیا۔
بین الاقوامی آرچسٹرا نے وائٹل سائنز کے مشہور نغمے "دل دل پاکستان" کو نہایت خوبصورت نئے انداز میں پیش کیا ہے۔ یہ انسٹرومنٹل کور یومِ تشکر کے موقع پر ایبٹ میوزک اسٹوڈیو کی جانب سے موسیقی کا خوبصورت تحفہ ہے۔
"دل دل پاکستان" کا نئے کور سانگ میں آرچسٹرا نے شاندار پرفارمنس دے کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار کامیابی کو دنیا بھر میں خوب سراہا جارہا ہے اور پاکستان میں معرکہ حق میں کامیابی پر یوم تشکر بھی منایا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دل دل پاکستان
پڑھیں:
گورنر سندھ نے یوم تشکر کے موقع پر گورنر ہاوس میں پرچم کشائی کی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم تشکر پر گورنر ہائوس میں پرچم کشائی کی۔گورنر ہائوس کے عملہ اور سکول کے بچوں نے تقریب میں شرکت کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا، یومِ تشکر کے حوالے سے دعائیں کی گئیں۔(جاری ہے)
گورنرسندھ نے کہا کہ پوری قوم کو سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکۂ حق ( آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص) میں تاریخ ساز کامیابی نصیب ہوئی۔یہ کامیابی قومی اتحاد، قربانی اور افواجِ پاکستان کی بے مثال حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔اس موقع پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔