اسلام آباد:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے جامع ترقی اور تذویراتی شراکت داری کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں ڈیولپمنٹ پارٹنرز ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کو ایک جدید، علم پر مبنی اور جامع معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے حکومت کے طویل المدتی وژن کو اجاگر کیا۔

وفاقی وزیر نے قومی ہنگامی صورت حال، صحت عامہ کے بحرانوں اور معاشی چیلنجوں کے دوران مسلسل تعاون پراداروں کی تعریف کی۔

احسن اقبال نے ترقیاتی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے انسانی ترقی کے خسارے کو دور کرنے اور اہداف کے حصول کے لیے تعاون کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: احسن اقبال

پڑھیں:

جی 7 وزرائے خارجہ کا اسرائیل، ایران جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ

جی 7 وزرائے خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر جامع، قابلِ تصدیق اور دیرپا معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔

جی 7 وزرائے خارجہ نے ایران اور مشرق وسطیٰ سے متعلق مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بیان میں ایران سے افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں ایران میں آئی اے اِی اے چیف کے خلاف گرفتاری اور پھانسی کے مطالبات کی مذمت کی گئی ہے اور اسرائیل ایران جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • حکومت بلوچستان میں دانش اسکولز کیلئے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے: احسن اقبال
  • وزیر خزانہ کی سیویل میں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، پاکستان کی اقتصادی شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زور
  • ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کے اثرات پر جامع رپورٹ تیار کی جائے ،وفاقی وزیرصحت
  • پاکستان پائیدار ترقی کیلئے نتیجہ خیز، شفاف شراکت داریوں کیلئے پرعزم ہے: وزیر خزانہ
  • وفاقی وزیر احسن اقبال کا ادارہ شماریات کا دورہ
  • پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کیلئے نتیجہ خیز شراکت داری کیلئے پرعزم ہیں، وزیرخزانہ
  • 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری ایک تاریخی کامیابی ہے؛ احسن اقبال
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت سی پیک کا 81 واں اجلاس ، 14ویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
  • ٹی ٹوئنٹی ویمنز پلیئرز کی رینکنگ جاری، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار
  • جی 7 وزرائے خارجہ کا اسرائیل، ایران جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ