Daily Mumtaz:
2025-05-18@17:39:29 GMT

نیشنز ہاکی کپ؛ قومی ٹیم کب کِس کے مدمقابل آئے گی؟

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

نیشنز ہاکی کپ؛ قومی ٹیم کب کِس کے مدمقابل آئے گی؟

قومی ہاکی ٹیم اگلے ماہ 8 ملکی نیشنز کپ حصہ لے گی، جس کیلئے کاتربیتی کیمپ ان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے۔

منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کوالالمپور 8 ملکی نیشنز کپ کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔

پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم 15 جون کو ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔

سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے بعدازاں فائنل 21 جون کو منعقد ہوگا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جون کو

پڑھیں:

شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف کی جنگ میں کامیابی پر مبارک باد

لاہور:

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جاتی امراء رائے ونڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور ہوا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد کو ملکی سیاسی، معاشی اور دفاعی صورتحال سے آگاہ کیا، ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف کی جنگ میں کامیابی پر مبارک باد
  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے 3 غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے
  • فرانس میں لاکھوں ملازمتیں، پاکستان سے کون کون اپلائی کرسکتا ہے؟
  • ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی شاندار فتح
  • کیا بلوچستان کا آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا؟
  • ملکی سلامتی ‘ کودمختاری کی خلاف ورزی پر ہمارا جواب بے رحمانہ ہوہوگا : ڈی جی آئی ایس پی آر
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
  • کس ٹیم نے کونسے غیرملکی کھلاڑی کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا؟ جانیے
  • یومِ تشکر، پنجاب پولیس کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا اعادہ