پاک بھارت جنگ ہوئی تو انڈیا کے درجنوں ٹکڑے ہو جائیں گے ، محمد عارف
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاک بھارت جنگ ہوئی تو انڈیا کے درجنوں ٹکڑے ہو جائیں گے ، محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز
کیلیفورنیا (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ جنگ بھارت کیلئے اچھی ثابت نہیں ہو گی ، اگر جنگ ہوئی تو پاکستان 1947سے کھوئے ہوئے تمام علاقے واپس لے لے گا، جنگ ہوئی تو کشمیر، پنجاب(خالصتان )، مغربی بنگال اور حیدرآباد بھارت سے چھن جائیں گے جبگہ بنگلہ دیش شمال مشرق کی طرف پھیل جائے گا ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جنوب کے موجودہ حصے سے شمالی ہندوستان کی طرف ایک اور ملک قائم ہو گا، جنوبی ہندوستان ہندی کو تسلیم نہیں کرتا ہے اور کچھ تحریکیں (ٹیپو سلطان)کے علاقے کو ساوتھ انڈیا کے نام سے آزاد رکھنا چاہتی ہیں۔ شمال، جنوب، مشرقی اور مغربی ہندوستان کے تمام علاقے انتہا پسند آر ایس ایس سے آزادی اور علیحدگی کا مطالبہ کر رہے ہیں جو مودی اور بی جے پی کو تعصب اور غیر انسانی طرز عمل کی نشاندہی کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گوڈی میڈیا اور مودی کا بھارت محدود ذہنیت کے مطابق غلطیاں کر رہے ہیں انکا نہ تو کوئی وژن ہے اور نہ جمہوریت،انکے نزدیک جھوٹ اور دہشت گردی سے ہر چیز کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے جو ممکن نہیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتربیت مسلسل سیکھنے اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ بنتی ہے،چیئرمین سی ڈی اے تربیت مسلسل سیکھنے اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ بنتی ہے،چیئرمین سی ڈی اے اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد سنوار 10 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے، سعودی میڈیا پہلگام حملے اور آپریشن سندور کی حقیقت کیا ہے؟ بھارتی میڈیا کی چشم کشا رپورٹ پاکستان نے جن طالبان کیلئے الزامات برداشت کیے، آج وہی بھارت و اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں،خواجہ آصف بھارت بھول گیا تھا پاکستانی قوم اور افواج کبھی نہیں جھک سکتے، ترجمان پاک فوج بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا پلان تیارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنگ ہوئی تو
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔