افواجِ پاکستان کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈے لہرانے پر مجبور ہوا: وفاقی وزیر عطاء اللّٰہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ— فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اظہارِ تشکر ریلی میں بھرپور شرکت پر عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
لاہور میں اظہارِ تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ ہم یہاں افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، افواجِ پاکستان نے بہادری سے دشمن کے حملے کو پسپا کیا، ان کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈے لہرانے پر مجبور ہوا۔
انڈین ایئر فورس نے رافیل کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا جواب دینے اور کروز میزائل سے زمین پر حملوں کے ٹاسک دیے تھے۔ یہ
عطاء تارڑ نے کہا کہ جو قوم سر پر کفن باندھ کر نکلتی ہو وہ کیسے شکست کھا سکتی ہے، دشمن کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کا پالا کس قوم سے پڑا ہے، افواجِ پاکستان نے دلیری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے مار گرائے، ہماری مسلح افواج نے دشمن کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز تباہ کیے، دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا۔
عطاء اللّٰہ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر عطاء الل دشمن کے ہ تارڑ کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار کیا: عطا تارڑ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار کیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں عطا تارڑ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تپتی ہوئی دھوپ میں پاک فوج سے محبت جذبہ حب الوطنی ہے، جو ملکی دفاع میں کردار افواج پاکستان نے ادا کیا وہ قابل تحسین ہے، سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو وہ منہ توڑ جواب دیا گیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم سوشل میڈیا اور میڈیا اینکرز کے مشکور ہیں جنہوں نے مل کر ملکی دفاع کی جنگ لڑی،شہبازشریف جنگ کی نگرانی اور دفاع پاکستان کےلئے کردار ادا کرتے رہے، سپہ سالار کی قیادت میں فتح میزائل فائر کیا تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھاکہ چھ بھارتی جہازوں کو پاکستانی شاہینوں نے مار گرایا ، بھارت گھبرا گیا کہ جس پاک افواج سے پالا پڑ گیا، یہ اللہ کا فضل تھا سول و عسکری قیادت نے قوم کا مان رکھا، ملکی دفاع کےلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو جذبہ شہادت سے بڑا کرتی ہیں، جو قوم سر پر کفن پہن کر کھڑی ہو اور دعائیں مانگتی ہو بچہ شہید ہوکر واپس آئے تو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی اور سپہ سالار نے جو فیصلے کئے، اس پر تمام افواج نے مل کر جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہبازشریف سچ کہتے ہیں ہم نے بھارت سے 1971ءکا بدلہ لے لیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ سپہ سالار نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، اس دشمن کو شکست دی جو کہتا عددی اکثریت ہے تو دشمن بھول گیا تھا کہ مسلمانوں کو غزوہ بدر میں تعداد کم ہونے کے باوجود کفار پر غلبہ ہوا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پربھی دشمن کوناکامی سے دوچارکیا، قوم نے متحد ہوکردشمن سے جنگ لڑی اور کامیابی ملی، نوازشریف نے چھ ایٹمی دھماکے کئے تھے، شہبازشریف دورمیں بھارت کے 6 جہاز گرائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں، معاشی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے، معاشی میدان میں بھی دشمن کوشکست دیں گے، دشمن نے امن کو کمزوری سمجھا تو بھرپور جواب جا چکا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر ہوگی، معاشی ترقی پر بات ہوگی، اڑان پاکستان کی بات ہوگی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سعودی عرب ترکی ایران اور آذربائیجان نے اپنا کردار ادا کیا۔
رحیم یار خان میں قسط کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک دیا
مزید :