ملتان، قومی یوم تشکر کے موقع پر پاک فوج کے حق میں ریلی اور جشن کا اہتمام، علامہ اقتدار نقوی و دیگر شریک
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
دربار شاہ شمس پر افواج پاکستان کی دشمن کے خلاف شاندار کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کا جشن منایا، اس موقع پر مدینہ الاولیا ملتان کے عزاداری سے تعلق رکھنے والے بانیان مجالس، لائسنس داران جلوس عزا، متولی امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں کے سالار، علما و ذاکرین اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسلاٹائمز۔ قومی یوم تشکر کے موقع پر مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین کے زیراہتمام پاک فوج کے کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ریلی کا انعقاد دربار شاہ شمس ملتان پر کیا گیا۔ مدینہ الاولیا ملتان میں انتظامی سطح کے بعد اجتماعی یوم تشکر کی تقریبات کے سلسلے میں مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین علیہ السلام کے اراکین و مرکزی صدر نے دربار شاہ شمس پر افواج پاکستان کی دشمن کے خلاف شاندار کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کا جشن منایا، اس موقع پر مدینہ الاولیا ملتان کے عزاداری سے تعلق رکھنے والے بانیان مجالس، لائسنسداران جلوس عزا، متولی امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں کے سالار، علما و ذاکرین اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے اور علما نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے دعا کروائی۔ ریلی کے شرکا میں مرکزی صدر سید موسی رضا شاہ بخاری، علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مخدوم سید چن چراغ مشہدی، اخلاق حیدر صدیقی، سید طاہر عباس شاہ بخاری، سید عارف اختر کاظمی، مرزا خرم عباس، ثقلین رضا پہلوان، سید نوازش حسین شاہ بخاری، سید شہنشاہ حسین بخاری، مہر قیصر عباس، سید اقبال مہدی زیدی ایڈوکیٹ، سید ذوالفقار حسین کاظمی و دیگر لائسنس داران، متولیان، بانیان مجالس موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وہ جمعرات کو پمز ہسپتال میں آزاد کشمیر احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ،وہ فرداً فرداً ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے اور خیریت دریافت کی ۔ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیے، شرپسندی کے باوجود اپ نے تحمل سے کام لیا، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔ محسن نقوی نے چیف کمشنر کو آئی جی اسلام آباد و آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی پولیس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پمز ہسپتال میں اسلام آباد پولیس کے 31 اور آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زیر علاج ہیں۔
روس کی نیٹو اتحاد پر حملہ کرنے کی کوئی نیت نہیں ، پیوٹن
مزید :