پی ایس ایل؛ سلطانز کا گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ لیگ کے آخری میچ میں فتح سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ پلےآف مرحلے میں پہنچنا چاہتے ہیں۔
ملتان سلطانز کا اسکواڈ:
کپتان محمد رضوان، جہانزیب سلطان، طیب طاہر، ہمایوں الطاف، یاسر خان، محمد عامر برکی، شاہد عزیز، پیٹر ہٹزوگلو، دلشان مدھوشنکا، محمد حسنین اور عبید شاہ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ:
کپتان سعود شکیل، اویشکا فرنینڈو، حسن نواز، محمد نافع، دنیش چندیمل، دانش عزیز، فہیم اشرف، ابرار احمد، عثمان طارق، محمد وسیم اور خرم شہزاد۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گلیڈی ایٹرز میچ میں
پڑھیں:
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور کوچ باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے باب سمسن کے انتقال کی تصدیق کردی، باب سمپسن نے 1957 سے 1978 تک 62 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 4 ہزار 869 رنز بنائے جن میں 10 سنچریاں شامل ہیں۔
وہ لیگ اسپن بولنگ بھی کرتے تھے اور 71 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں تاریخ کے عظیم سلپ فیلڈرز میں شمار کیا جاتا ہے۔
سمپسن نے 1968 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی لیکن 1977 میں اس وقت دوبارہ کھیلنے کے لیے آئے جب کئی آسٹریلوی کھلاڑی ورلڈ سیریز کرکٹ میں شامل ہو گئے تھے۔ وہ 41 برس کی عمر میں ٹیسٹ کپتان بنے اور ٹیم کی قیادت کی۔
بطور کوچ بھی باب سمپسن کا دور یادگار رہا۔ انہوں نے ایلن بارڈر کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم میں نظم و ضبط پیدا کیا، جس کے بعد ٹیم نے 1987 ورلڈ کپ جیتا اور ایشز کے ساتھ فرینک وورل ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ لیجنڈری اسپنر شین وارن نے انہیں اپنا بہترین کوچ قرار دیا تھا۔
انہوں نے آسٹریلیا کے علاوہ لنکاشائر، نیدرلینڈز اور بھارت کی ٹیم کے ساتھ بھی کوچ اور کنسلٹنٹ کے طور پر کام کیا۔