پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 238 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا سکی۔
زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب 47، ٹام کوہلر-کیڈمور 20، محمد حارث 9 اور میکس برائنٹ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
معاذ صداقت 19 اور حسین طلعت 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ حسن علی اور میر حمزہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور کیے۔
کپتان ڈیوڈ وارنر 86 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیمز ونس 72، عرفان خان نیازی 2 اور بین میکڈرموٹ 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
خوشدل شاہ اور محمد نبی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے بالترتیب ناٹ آؤٹ 43 اور 26 رنز اسکور کیے۔
پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 جبکہ عارف یعقوب اور علی رضا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی: محمد حارث (وکٹ کیپر)،صائم ایوب، بابر عظم (کپتان)، ٹوم کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، احمد دانیال، عارف یعقوب، علی رضا
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر(کپتان)، بین میکڈرموٹ، جیمز ونس، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کراچی کنگز پشاور زلمی زلمی کی
پڑھیں:
پی ایس ایل میں سپہ سالار کی اینٹری، آرمی چیف کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بڑھ گیا، پاک افواج زندہ باد کے نعرے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت چار روزہ جنگ میں شاندار فتح کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم پہنچے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی موجود ہیں۔ سٹیڈیم میں وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے۔
حالیہ جنگ کے ہیروز کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بھی بڑھ گیا اور وہ پاکستان زندہ باد اور مسلح افواج کے نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر ہاتھ اٹھا کر نعروں کا جواب دیتے رہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایس ایل شروع، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو بڑا ہدف دے دیا
اننگز بریک کے دوران زبردست کنسرٹ ہوا جس میں اداکار حمزہ علی عباسی نے میزبان کے طور پر خدمات سر انجام دیں اور شائقین کے لہو کو گرمایا۔ گلوکار اسرار شاہ اور ساحر علی بگا نے ملی نغمے گا کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
مزید :