سیپا میں ریٹائرڈ ڈی جی نعیم مغل کا شکنجہ برقرار، نئے ڈی جی سے دھوکا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
نعیم مغل کے دو قریبی افسران جعلی دستخطوں سے ماحولیاتی کیسز کی منظوری دینے لگے
نئے ڈی جی کو چالاکی سے چھوٹے معاملات میں الجھا کر بڑے پیمانے پر کرپشن جاری
محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت ادارے سیپا میں نئے ڈائریکٹر جنرل وقار حسین پھلپوٹو کی تقرری کے بعد بھی سابق ڈی جی نعیم مغل کے منظور نظر افسران کا بدعنوان نظام جاری ہے ، ماحولیاتی منظوری کے جعلی کیسز پر دستخط کرنے اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) سے دو ماہ قبل ریٹائرڈ ہونے والے ڈی جی نعیم مغل کے دو قریبی افسران جعلی دستخطوں کے ذریعے ماحولیاتی کیسز کی منظوری دے رہے ہیں۔ سابق ڈی جی نعیم مغل کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے افسران نئے ڈی جی کو دکھاوے کے لیے روزانہ ایک دو معمولی کیسز بھیجتے ہیں، جن میں کوئی گڑبڑ نہیں ہوتی، لیکن درپردہ بڑے صنعتی اور تعمیراتی منصوبوں کے لیے جعلی دستخطوں کے ذریعے منظوریاں دی جا رہی ہیں، افسران میں ایک کینیڈین نیشنل اور دوسرا کچھ سال قبل پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کے دوران بڑی کرپشن کرنے پر لاڑکانہ تبادلہ کیا گیا افسر شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق جو بھی افسر یا عملہ نئے ڈی جی کے روم میں زیادہ جانے لگتا ہے اسے دھمکایا اور ڈرایا جاتا ہے ۔ نئے ڈی جی کے ذاتی عملے میں اپنے مخبر بھیج کر وہاں کی پل پل کی خبر رکھی جا رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افسران نئے ڈائریکٹر جنرل کو یہ باور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ادارے کا نظام درست ہے ، جبکہ حقیقت میں وہ اپنے ذاتی مفادات پورے کرنے کے لیے ادارے کو بدنام کر رہے ہیں ،ان کی کارروائیوں سے نہ صرف ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے بلکہ صوبے کے ماحول کو بھی نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔ سابق ڈی جی نعیم مغل کے دور میں بھی انہی افسران پر کئی بار بدعنوانی کے الزامات لگے ، مگر انہیں ہمیشہ تحفظ فراہم کیا گیا اب نئے ڈی جی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ ادارے کو ان بدعنوان عناصر سے پاک کر کے شفاف نظام قائم کریں لیکن نئے ڈی جی کو بڑی ہوشیاری سے چھوٹے چھوٹے معاملات میں الجھا کر بڑے پیمانے پر کرپشن کی جارہی ہے ۔ ماحولیاتی حقوق کے لیے کام کرنے والی این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایک آزاد انکوائری کمیٹی بنائی جائے جو تمام مشکوک کیسز کی تحقیقات کرے ۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی کو تمام حقائق سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور جلد ہی اس معاملے میں بڑی کارروائی متوقع ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ڈی جی نعیم مغل کے نئے ڈی جی کو کے لیے
پڑھیں:
واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
اسلام آباد،بجلی صارفین(awais laghari) کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کیونکہ جون 2026 کے دوران صارفین کو فی یونٹ 20 پیسے کا خالص ریلیف ملے گا جبکہ بجلی کی مجموعی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس ریلیف کے نتیجے میں جون 2026 کے بجلی نرخ جنوری سے مئی 2026 کے مقابلے میں برقرار رہیں گے اور صارفین پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔
پس منظر میں اپریل 2026 کے دوران عالمی توانائی منڈی کو شدید دباؤ کا سامنا رہا۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث آر ایل این جی کی قلت پیدا ہوئی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق اگر بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو صارفین پر 5 سے 6 روپے فی یونٹ تک اضافی بوجھ پڑ سکتا تھا۔حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے محدود لوڈ مینجمنٹ، مارکیٹوں کی جلد بندش، مقامی گیس کی اضافی فراہمی اور فرنس آئل کے محدود استعمال سمیت متعدد اقدامات کیے۔
، جس کے نتیجے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا اثر صرف 1.73 روپے فی یونٹ تک محدود رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے تقریباً 38 ارب روپے کا ممکنہ اضافی بوجھ صارفین پر منتقل ہونے سے بچ گیا۔
دوسری جانب بہتر انتظامی اصلاحات، لائن لاسز میں کمی، بجلی کی طلب میں اضافے اور مختلف ٹیرف پیکیجز کے مثبت اثرات کے باعث سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی
جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔حکومت کا مؤقف ہے کہ توانائی کے شعبے میں بروقت فیصلوں اور مؤثر انتظامی حکمت عملی کے باعث عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود بجلی صارفین کو بڑے مالی بوجھ سے محفوظ رکھا گیا۔