نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہو گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات آج شروع ہوں گے، آئی ایم ایف غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لیے سخت کنٹرول چاہتا ہے، آئی ایم ایف کا آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20کھرب روپے تک لے جانے کا مطالبہ ہے، رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی آمدن تقریباً 17.
ذرائع کے مطابق پاکستان تعمیراتی اور صنعتی شعبوں کے لیے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا چاہتا ہے، پاکستان بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا چاہتا ہے، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایف ای ڈی اور سپر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھی جائے گی۔
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی جائے گی جبکہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کے لیے مختلف تجاویز بھی آئی ایم ایف کے سامنے رکھی جائیں گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اگلے سال غیر ملکی قرض کی صورتحال اور اس کے انتظامات پر بات چیت بھی بجٹ پالیسی مذاکرات کا حصہ ہے، اگلے مالی سال کے دوران پاکستان کو تقریباً 19ارب ڈالر غیر ملکی قرض واپس کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف قرض کی پائیدار ادائیگی پر زور دے رہا ہے، کاربن لیوی عائدکرنے کا فیصلہ بھی مذاکرات میں کیے جانے کا امکان ہے جبکہ دفاع، ترقیاتی پروگرام اور سبسڈی کو بھی ان مذاکرات میں حتمی شکل دی جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر علی امین گنڈاپور کی توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف مالی سال ذرائع کا
پڑھیں:
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5ارب12کروڑڈالرز کا اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
مالی سال کے اختتام 30 جون 2025 کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 51 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-2024 کے اختتام 30 جون 2024 کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 39 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔