بابراعظم نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کردی، وہ پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے۔
بابراعظم نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف اپنے پی ایس ایل کیریئر کا 100 واں میچ کھیلا، اس موقع پر انہیں پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی جرسی بھی دی گئی جس پر 100 کا ہندسہ درج تھا۔
بابراعظم نے ملکی لیگ میں اپنے سفر کا آغاز کراچی کنگز کی جانب سے کیا تھا تاہم بعد میں انھوں نے پشاور زلمی کو جوائن کیا۔
رواں ایڈیشن کے آغاز میں ان کا بیٹ خاموش رہا تاہم بعد میں انہوں نے کچھ رنز اسکور کرکے بیٹ پر جمی گرد کو جھاڑنے کی کوشش کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کی بحری تاریخ میں ایک اور سنگِ میل عبور
پاکستان نے بحری و توانائی کے شعبوں میں تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے پہلی بار بین الاقوامی تنظیم برائے بحری امور کے معیار کے مطابق ماحول دوست انتہائی کم سلفر فیول آئل (VLSFO) کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور باقاعدہ ترسیل کامیابی سے مکمل کرلی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق کراچی پورٹ سے 8,722 میٹرک ٹن وزنی ویٹول کی سنگاپور کی بنکر بارج کے ذریعے ماحول دوست میرین فیول کی ترسیل عمل میں لائی گئی، جو پاکستان کی میری ٹائم انڈسٹری میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم او معیار کے مطابق VLSFO کی پیداوار اور اس کی باقاعدہ ترسیل کا آغاز ملکی توانائی کے شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے نہ صرف ملکی بندرگاہوں کی بین الاقوامی ساکھ مضبوط ہوگی بلکہ ماحول دوست ایندھن کی مقامی پیداوار سے ساحلی اور سمندری ماحولیات پر مثبت اثرات بھی مرتب ہوں گے۔
یہ کامیابی وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے بحری امور اور حکومتِ پاکستان کے مختلف متعلقہ اداروں کی مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے پیداوار اور سپلائی کے پورے عمل کو عالمی معیارات کے مطابق یقینی بنایا۔
اس سے قبل ویٹول نے پاکستان کے بحری شعبے میں تعاون کے مختلف مواقع کا بھی جائزہ لیا تھا، جن میں بارج آپریشنز سمیت دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ماحول دوست میرین فیول کی ملکی سطح پر تیاری اور ترسیل پاکستان کو علاقائی بحری تجارت میں ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد مقام فراہم کرے گی۔