نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین کے 3 روزہ دورے پر دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے، بیجنگ ایئرپورٹ پر چینی حکام اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے اسحٰق ڈار کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دورے کے دوران اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی تعاون پرتبادلہ خیال ہوگا۔
ادھر افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر متقی بھی کل چین پہنچیں گے، ذرائع کے مطابق تینوں ملک باہمی تجارت کے فروغ اور سیکیورٹی تعاون پر غور کریں گے، پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور پاک – چین تعلقات پر بات چیت ہوگی، اسحٰق ڈار کا دورہ پاک – چین اعلیٰ سطح کے روابط کا حصہ اور پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی شراکت داری کا اعادہ ہے۔
چین روانگی سے قبل سرکاری نشریاتی ادارے ’پی ٹی وی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر دورہ کر رہا ہوں، دورے سے چین کےساتھ مثالی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ سے گزشتہ 3 ہفتے میں 2 بار ملاقات ہوئی، 3 ہفتے میں 60 سے زائد رابطے ہوئے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے بھارت کے الزامات کو جھوٹ ثابت کیا، دنیا کو معلوم ہے بھارت نے پاکستان پر الزامات لگائے، بھارت کا بلیم گیم پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، دنیا جان چکی پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعوام پر آئندہ مالی سال میں 194 ارب روپے کی اضافی پیٹرولیم لیوی کا بوجھ ڈالنے کی تیاری ریاست مخالف یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،فہرست حکومت کو پیش پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیا چین پاک تعلقات کو مسلسل فروغ مل رہا ہے ، چینی وزارت خارجہ چین کے پاکستان میں توانائی کے منصوبوں نے قومی گرڈ اسٹیشن کے استحکام کو بہتر کیا ہے، چینی میڈیا عالمی دباؤ پر اسرائیل کا غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، کنگ خالد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ کنگ خالد ائیر پورٹ ریاض پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمن بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کی ریاض آمد پر پورے شہر میں سبز ہلالی پرچم لہرا رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے طیارے کا سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی فضائیہ کے لڑا کا طیاروں نے شاندار استقبال کیا ۔(جاری ہے)
وزیراعظم کا طیارہ جیسے ہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی فضائیہ کے ایف 15 لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی فضائی حدود میں بھرپور استقبال پر سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے شاہی دیوان، قصر یمامہ جائیں گے۔ قصر یمامہ میں وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا باضابطہ استقبال ہوگا۔دوطرفہ ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے باضابطہ پیشرفت متوقع ہے جو دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کے لئے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔\932