امریکہ نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر دباؤ کے لئے ریاستی طاقت استعمال کرتے ہوئے متعدد بل منظور کیے ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :حال ہی میں امریکی وزارت تجارت نے چین کی ہواوے کمپنی کے اسسینڈ اے آئی چپس کے استعمال پر عالمی پابندی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے نہ صرف تمام ممالک کو ہواوے کی اسسینڈ چپس استعمال کرنے سے روک دیا بلکہ امریکی چپس کو چین کے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کرنے سے بھی روک دیا اور یہاں تک کہ امریکی جدید چپس کو چین کے ہاتھوں میں آنے سے روکنے کے لیے تھرڈ پارٹی پروکیورمنٹ چینلز کو بھی بند کردیا۔ اگرچہ امریکی وزارت تجارت نے فوری طور پر پابندی کے اس حکم نامے کو “خطرے کے انتباہ” میں تبدیل کر دیا ہے ، لیکن دنیا کے سامنے “خوفناک اثر” پیدا کرکے ہواوے کی چپس کی بین الاقوامیت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا امریکا کا ارادہ واضح ہے۔

امریکا کی جانب سے اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اسے شبہ ہے کہ ہواوے چپس میں امریکی ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا اور یوں یہاں امریکی ایکسپورٹ ایڈمنسٹریشن ریگولیشنز میں ‘براہ راست غیر ملکی مصنوعات کے قوانین’ کا اطلاق ہوتا ہے۔ ثبوت? وہ ہمیشہ کی طرح، ہے ہی نہیں.

دراصل رواں سال مارچ میں امریکی وزارت تجارت نے ہواوے چپس خریدنے والے جرمن لیبنیز سپر کمپیوٹنگ سینٹر میں تحقیقات کی تھیں اور نتیجہ یہ نکلا تھا کہ اسسینڈ 910 بی چپ میں امریکی ٹیکنالوجی کا تناسب صفر تھا اور پھر کہانی ختم۔حالیہ برسوں میں، امریکہ نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر دباؤ کے لئے ریاستی طاقت استعمال کرتے ہوئے متعدد بل منظور کیے ہیں، لیکن ان کا اثر بہت محدود رہا.

ہواوے کو مثال کے طور پر لیجیے۔ مئی 2019 میں ، امریکہ نے قومی سلامتی کے بہانے ہواوے کی سپلائی چین کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کا آغاز کیا۔اس کے جواب میں، ہواوے نے اگست 2019 میں ہارمونی او ایس سسٹم کا ورژن 1.0 جاری کیا، ستمبر 2024 میں خود ساختہ 5 جی چپ سے لیس ہواوے میٹ 60 پرو موبائل فون لانچ کیا گیا، اکتوبر 2024 میں ہواوے ہارمونی او ایس کو ورژن 5.0 میں اپ گریڈ کیا گیا اورپھر 19 مئی 2025 کو ونڈوز، میک او ایس اور لینکس کے موجودہ تین بڑے آپریٹنگ سسٹمز سے آزاد ہارمونی او ایس 5.0 آپریٹنگ سسٹم سے لیس دنیا کا پہلا ہواوے کمپیوٹر باضابطہ طور پر جاری کیا گیا ۔ امریکہ کی جانب سے محاصرہ اور دباؤ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی ترقی کو تیز کرنے پر مجبور کر رہا ہے ، اور چین کی چپ کی پیداوار کی صلاحیت نہ صرف دس گنا بڑھی ہے (شپمنٹ کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے) بلکہ چینی چپس کے معیار میں بھی بڑی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

اس دفعہ امریکہ کی “ہواوے اے آئی چپس پر پابندی” کا اچانک اقدام درحقیقت اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہواوے چپس میں ایک اور اہم پیش رفت قریب ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہواوے کی اسسینڈ چپس کارکردگی کے لحاظ سے این ویڈیا کی کچھ چپس کے معیار تک پہنچ چکی ہیں یا ان سے بھی آگے نکل چکی ہیں۔ مثال کے طور پر ، اسسینڈ 910 سی کی سنگل کارڈ کارکردگی این ویڈیا ایچ 100 کے مقابلے میں 96فیصد تک پہنچ گئی ہے ، لیکن بجلی کی کھپت ایچ 100 کے مقابلے میں 30فیصد کم ہے ا ور قیمت این ویڈیا کا صرف نصف ہے۔ ہواوے کا جدید ترین کلاؤڈ میٹرکس 384 کلسٹر کا میموری بینڈوتھ این ویڈیا کے این وی ایل 72 سسٹم کو بھی پیچھے چھوڑ رہا ہے۔جیسے ہی انتظامی ذرائع ٹیکنالوجی کے بہاؤ کو منجمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، مارکیٹ کی قوتیں متحرک ہوجاتی ہیں۔ چین کے مقامی جی پی یو مینوفیکچررز کی تعداد میں اضافے کے باعث ہواوے اکیلی نہیں رہی۔ این ویڈیا چپس تبدیل کرنے کے لئے اضافی آر اینڈ ڈی اخراجات کا تناسب پہلے کے 47فیصد سے 12فیصد تک کم کردیا گیا ہے اور متبادل اخراجات کی شرط ختم ہو گئی۔ دوسری بات یہ ہے کہ جدت طرازی کا ماڈل بہت تیزی سے آگے بڑھا ہے، جس کی وجہ سے ہواوے چپس مینوفیکچرنگ کے عمل میں خامیوں کے باوجود ڈھانچے کی جدت طرازی کے ذریعے بہترین کارکردگی دکھانے میں کامیابی سے آگے نکلی ہیں ۔

اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ معیارات کی ترتیب کا فیصلہ خاموشی سے منتقل ہوا ہے۔ بین الاقوامی مصنوعی ذہانت کے معیارات کی حالیہ کانفرنس میں ہواوے کی جانب سے پیش کردہ “متنوع کمپیوٹنگ انٹرکنکشن پروٹوکول” کو 67 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ این ویڈیا کی قیادت میں معیارات کی تجویز کو حد سے زیادہ “امریکی عناصر ہونے ” کی وجہ سے ترک کردیا گیا ۔مارکیٹ توقع سے زیادہ تیزی سے اپنے انتخاب کا مظاہرہ کرتی ہے۔ یورپی یونین کے “ڈیجیٹل خودمختار فنڈ” نے خریداری کی فہرست میں اسسینڈ چپس کو شامل کیا۔امریکی پابندی کا اعلان ہوتے ہی سعودی عرب نے این ویڈیا کے جی بی 300 چپس کے اصل آرڈر کا 40 فیصد ہواوے کے اسسینڈ سلوشن پر منتقل کر دیا۔

جرمنی میں لیبنیز سپر کمپیوٹنگ سینٹر نے امریکی پابندی کے اعلان کےاگلے دن اسسینڈ 910 بی سرورز کے لیے اپنے آرڈر کی تعداد 256 سے 500 تک بڑھا دی۔ فرانس کے مشتری سپر کمپیوٹر پراجیکٹ میں بھی اسسینڈ کو اولین انتخاب کے طور پر درج کیا گیا ہے.چین میں ایٹم بم، ہائیڈروجن بم اور مصنوعی سیارے کی تیاری سے لے کر بیدو نیوی گیشن تک اور پھر فائیو جی سے اے آئی چپس تک، تاریخ نے بار بار ثابت کیا ہے کہ کوئی بھی بیرونی دباؤ چین کی جدت طرازی کی رفتار کو تیز کرتا ہے ۔جب چینی انجینئرز مذاق کے طور پر امریکا کی جانب سے “مفت اشتہارات” کی فراہمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں تو واشنگٹن کو یہ سمجھنا ہوگا کہ اس نے ہواوے کے لئے جو رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، وہ چین کی تکنیکی ترقی میں پاؤں رکھنے کے ایک پتھر کے طور پر کام کرنے کے علاوہ خود امریکا کو نقصان پہنچائیں گی۔مصنوعی ذہانت کی چپس کے حوالے سے مقابلے کی جو حتمی شکل ہونی چاہیئے، وہ “زیرو سم گیم” کو چھوڑ کر جیت جیت تعاون کا “عالمی نمونہ” تخلیق کرنا ہو نا چاہئیے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازع ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے: برطانوی پارلیمنٹ چین کی معیشت کی  دباؤ کے باوجود اپریل میں مسلسل ترقی نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.0 فیصد کا اضافہ  نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر مطالعے کی چینی صدر کی کتاب کا نیا ایڈیشن جاری ملک کی پندرہویں  پانچ سالہ منصوبہ بندی ، اعلیٰ معیار کے ساتھ تشکیل  دی جائے، چینی صدر آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی کردی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے کمبوڈیا میں ترقی کا فروغ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی

—فائل فوٹو

پنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے  12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

پنجاب: غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیار

پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمۂ قانون کا  کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔   

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان