لاہور میں گرمی کی شدت میں کمی، پنجاب بھر میں گرمی کی لہر برقرار
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پنجاب بھر میں گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ لاہور میں ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے وقت درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہوا 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان نہیں۔
شہرِ قائد، کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ادھر پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ گرمی کی لہر کے اثرات معمر افراد، بچوں اور بیماروں پر زیادہ ہو سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رہنے کا امکان گرمی کی کی لہر
پڑھیں:
ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کے زد میں، ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گا؟
ملک کے میدانی علاقے شدید ہیٹ ویو کے زد میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں آج بھی ہیٹ ویو برقرار رہے گا، لاہور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
کراچی کے چند علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک برقرار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیے: ہیٹ ویو سے کس طرح بچا جائے؟
اس کے علاوہ کوئٹہ میں بھی درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے اکثر شہروں اور علاقوں میں درجہ حرارت 19 مئی تک غیرمعمولی طور پر بڑھ جائے گی جبکہ ملک میں ہیٹ ویو کا راج اگلے 2 یا 3 دنوں تک جاری رہے گا۔
تاہم محمکہ موسمیات نے ملک کے شمالی علاقہ جات، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع اور متصل علاقوں میں آج شام اور رات کو بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش پاکستان گرمی گلوبل وارمنگ موسمیاتی تبدیلی ہیٹ ویو