گلیشئر پگھلنے اور بارشوں سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی امد مسلسل اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
شمالی علاقہ جات میں گلیشئر پگھلنے اور بارشوں سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی امد بڑھنے لگی اوراس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ترجمان تربیلہ ڈیم کا کہنا ہے کہ ڈیم کے پانی مں اضافہ شمالی علاقہ جات میں گلیشئر کے پگھلنے سے اضافہ ہورہا ہے. تربیلہ ڈیم پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 65 فٹ بلند ہوکر اس وقت ڈیڈ لیول 1402 ہیں۔ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔ترجمان تربیلہ ڈیم کا کہنا ہے کہ تربیلہ ڈیم پانی لیول 1467.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تربیلہ ڈیم
پڑھیں:
گزشتہ سال بجلی صارفین کودیاگیاریلیف ختم نہیں کیا،وفاقی وزیراویس لغاری
اسلام آباد:وفاقی وزیرتوانائی سرداراویس لغاری نے کہاہےکہ گزشتہ سال حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں سات روپے 41 کاریلیف ختم نہیں ہوا،انہوں نے اس سلسلےمیں پھیلائی جانے والی بعض خبروں پر اپناموقف دیتے ہوئے واضح کیاکہ یہ ریلیف ختم نہیں ہوا جوتاثردیاگیاہے وہ درست نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے اویس لغاری نے کہاکہ اوسطا ریلیف ختم کئے جانے کی بات درست نہیں اس وقت بنیادی ٹیرف میں بھی ڈیڑھ روپے تک کی کمی متوقع ہے جس کی نیپرا میں سنوائی ہوچکی ہے، اس کے علاوہ جو ریلف آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے وہ بھی اس وقت بجلی صارفین کو مل رہا ہے
ایک سوال پر وفاقی وزیرنے کہاکہ میں آپ کی توجہ جولائی 2024میں فی یونٹ بجلی کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں جو کہ ٹیکس سمیت 48.28روپے اوسط تھی جوکہ اس سال جولائی میں اوسط 40.34روپے فی یونٹ رہنے کا امکان ہے جس سے 7.92روپے کمی کا واضح پتہ چلتا ہے
انہوں نے کہاکہ باقی رہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ تو اس کے بارے میں ابھی سے قیاس آرائیاں کر نا مناسب نہیں ہے مستقبل میں اس میں کمی ہو سکتی اور کچھ اضافہ بھی تاہم اس کا بہت سارے عوامل پر درومدار ہوتا ہے اسی طرح ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ بھی کم یا زیادہ ہوسکتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے کئے گئے اقدامات کی بدولت اس میں کمی آئے گی بشرط کہ عالمی منڈی میں فیول کی قیمت میں اضافہ نہ ہو۔