خیبرپختونخوا: سمگلرز، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں، ہزاروں میٹرک ٹن گندم برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کے اپیکس کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے گزشتہ 3 ماہ میں کی گئی مختلف کارروائیوں کی رپورٹ نجی چینل کو موصول ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری، فروری اور مارچ میں سمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں میں 11 ہزار 738 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی، گزشتہ 3 ماہ کے دوران ذخیرہ اندوزوں سے 17 ہزار 271 میٹرک ٹن کھاد بھی برآمد ہوئی ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران کارروائیوں میں 4 ہزار 837 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی جبکہ 11 ہزار لٹر سے زائد پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ ناکام بنائی گئی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیرقانونی قبضہ مافیا کیخلاف 410 آپریشنز میں 2 ہزار 296 کنال کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ کسٹم کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں 28 ہزار 718 سگریٹ سٹیکس برآمد ہوئی ہیں۔
اسی طرح غیرقانونی 3 ہزار 996 کلو گرام کپڑے کی سمگلنگ کو ناکام بنایا گیا جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 14 کلو گرام چرس، 136 کلو گرام ہیروئن، 94 کلو گرام افیون برآمد ہوئی، کروڑوں روپے مالیت کی 57 کلوگرام آئس، 550 نشہ آور گولیاں بھی ملی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منشیات سمگلر کے 103 کیسز میں 108 افراد کو گرفتار کیا گیا، علاوہ ازیں 6 ہزار 421 بجلی کے کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ 10 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانےعائد کئے گئے۔
سکھوں کے لیے بڑی خبر: پاکستان نے ویزا پالیسی میں تاریخی تبدیلی کر دی
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: برا مد ہوئی میٹرک ٹن کلو گرام
پڑھیں:
نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔