لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت نے نئے بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق حکومت نے مذاکرات کے دوران نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کو بھی یقین دہانی کرادی۔ نئے بجٹ میں نان فائلرز کیلئے مزید سختیاں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق نائن فائلرز کے گاڑیاں اور جائیدادیں خریدنے پر پابندی ہوگی، نان فائلرز لین دین کے لیے بڑی ٹرانزکشنز نہیں کرسکیں گے، ٹیکس سسٹم سے نان فائلرز کی کیٹگری ختم کرنے پر کام جاری ہے۔

آئی ایم ایف کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ تاجر دوست اسکیم اپنے اہداف پورے نہیں کرسکی، غیر رجسٹرڈ دکانداروں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کے مثبت نتائج آئے، تاجروں، ہول سیلز کیٹگری میں فائلرز کی تعداد میں 51 فیصد اضافہ ہوا۔

ٹیکس نادہندگان کے بارے میں تھرڈ پارٹی ڈیٹا کا تجزیہ جاری ہے، ٹیکس نظام موئژ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اسلام آباد، کراچی، لاہور میں کمپلائنس رسک منیجمنٹ سسٹم فعال کردیا گیا۔ نظام کو کارپوریٹ ٹیکس یونٹس تک بھی توسیع دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا، کتنا ؟ جانیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نان فائلرز فائلرز کے

پڑھیں:

میکسیکو : گینگ وار کے دوران ہلاکتوں میں اضافہ‘ مزید 20لاشیں برآمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سینالوا میں ہائی وے پل کے قریب سے 20 لاشیں برآمد ہوئیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 4لاشیں سڑک کے کنارے ملیں جبکہ دیگر 16 لاشیں ایک لاوارث گاڑی سے ملی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ تمام لاشوں پر گولیوں کے نشانات تھے۔واضح رہے کہ میکسیکو میں تقریبا ایک سال قبل سینالوا کارٹل کے شریک بانی اسماعیل ایل میو زمبادہ کو گرفتارکیا گیا تھا،جس کے بعد سے علاقے میں تشدد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران و عراق جانیوالے زائرین کیلیے پروازوں میں اضافہ، فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ
  • بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کے چارجز میں ہوشربا اضافہ
  • بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع کر دی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ
  • لاہور: تنخواہوں کے بعد وزرا کی رخصت الاؤنس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ
  • مالی سال 25-2024 کے دوران تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس ادائیگی میں 178 ارب روپے کا اضافہ
  • پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ‘ کاشف شیخ
  • میکسیکو : گینگ وار کے دوران ہلاکتوں میں اضافہ‘ مزید 20لاشیں برآمد
  • سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں بھی اضافہ