قومی اسمبلی: پاکستان نیوی ترمیمی بل اور ایکسپلوسیوز ایکٹ متفقہ طور پر منظور
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
قومی اسمبلی نے پاکستان نیوی ترمیمی بل اور ایکسپلوسیوز ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی نے پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025ء منظور کرلیا اسے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا تھا، ارکان نے رائے شماری کے بعد سے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
رکن طارق فضل چوہدری نے ایکسپلوسیوز ترمیمی بل 2025ء پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
دوران اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ڈیجٹیلائزیشن نہ ہونے پر برس پڑے اور کہا کہ یہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ آئی ٹی کی نااہلی ہے جو دس سال گزرنے کے باوجود ڈیجٹلائزیشن نہیں ہوسکی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متفقہ طور پر منظور قومی اسمبلی
پڑھیں:
پاکستان کے قانون میں ٹیکس فراڈ پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیالکوٹ (کامرس ڈیسک) سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری صبیح عباس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ٹیکس فراڈ ایک سنگین جرم ہے، اور پاکستان کے قوانین میں اس پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں، خاص طور پر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 (ترمیم شدہ فنانس ایکٹ 2025 کے تحت) اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق ٹیکس فراڈ ایک دانستہ، بدنیتی پر مبنی اور قصدی عمل ہوتا ہے، جیسے کہ جعلی انوائسز بنانا،غلط ریٹرن دینا،فیک لین دین دکھا کر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ لینااورٹیکس جمع نہ کروانایہ جرم بددیانتی اور دھوکہ دہی پر مبنی ہوتا ہے۔