سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 

صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی کے 3 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا. 

آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا ۔ 

اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی

صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

صدرِ آصف علی زرداری کی باجوڑ بم دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار اوردیگر اہلکاروں کی شہادت پر دلی اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے شہدا کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارِ کیا۔ صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔\932

متعلقہ مضامین

  • قوم کو سکیورٹی فورسز پر فخر ہے،فتنہ الہندوستان کے عزائم ناکام بنانے پر صدر ، وزیراعظم اوروزیرداخلہ کا خراج تحسین
  • ’’قوم کو سکیورٹی فورسز پر فخر ہے‘‘فتنۃ الہندوستان کے عزائم ناکام بنانے پر صدر  اور وزیراعظم  کا پیغام
  • صدر مملکت کا شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • صدر مملکت ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا بھارتی حمایت یافتہ 30خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
  • صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • شمالی وزیرستان: دراندازی کی کوشش ناکام، پاک افغان سرحد پر 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
  • سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 30 خوارج ہلاک
  • بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشتگرد مارے گئے
  • صدرِ آصف علی زرداری کی باجوڑ بم دھماکے کی مذمت
  • عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے، بلاول بھٹو زرداری